گلوکار انور رفیع کے صاحبزادے رخسان انور بھی سروں کے پکے نکلے
رخسان انور کے گانے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، نوجوان گلوکار نے احمد جہانزیب کا گانا گاکر سب کو حیران کردیا
لالی ووڈ کے معروف پلے بیک سنگر انور رفیع کے صاحبزادے رخسان انور بھی اپنے والد کی طرح سروں کے پکے نکلے۔
رخسان انور کے گانے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیے
عامر لیاقت نے دانیا کو ان فالو کردیا، سابقہ بیگمات کے گن گانے لگے
پریانکا چوپڑا کی نوزائیدہ بیٹی 100 دن این آئی سی یو میں رہ کر گھر آگئی
رخسان انور کی وڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ہے جس میں وہ گلوکار احمد جہانزیب کا مشہور گیت”کہو اک دن “گارہے ہیں۔ٹوئٹر صارفین کی جانب سے رخسان انور کے گانے کو خاصہ پسند کیا جارہا ہے۔
Met this very talented young fellow Rukhsan Anwar s/o Anwer Rafi sb, a wonderful singer in his own right… pic.twitter.com/7h8lmhVoVh
— ChaiNotCoffee (@ChaiNotCoffee) May 8, 2022
واضح رہے کہ رخسان انور کے والد انور رفیع پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف پلے بیک سنگر رہے ہیں۔90 کی دہائی کے اوائل میں بننے والی فلم”جیوا “ کی کامیابی میں انور رفیع کے گانوں نے اہم کردار ادا کیا تھا۔خاص طور پر فلم اسٹار بابر علی اور ریشم پر فلمائے گئے گیت”جانو سن ذرا “ نے بے حد مقبولیت حاصل کی تھی ۔