فاسٹ بولر محمد عباس نے انگلش کاؤنٹی میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھ دیے

فاسٹ بولر اب تک 43اوورز میں 13 میڈن کے ساتھ 107 رنز کے عوض 2.5 کی اوسط سے 9وکٹیں حاصل کرچکے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عباس نے انگلش کاؤنٹی سیزن میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھ دیے۔ کاؤنٹی سیزن میں  محمد عباس کی شاندار گیند بازی کا سلسلہ جاری ہے۔

محمد عباس نے ٹوئٹر پر اپنی کارکردگی کے اعداد و شمار جاری کردیے۔مداحوں کے علاوہ ساتھی کھلاڑی بھی محمد عباس کی تعریف پر مجبور ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان کرکٹ بورڈ محمد عباس کا ٹیلنٹ ضائع نہ کرے

ون ڈے رینکنگ میں پاکستان 5ویں نمبر پر پہنچ گیا، نیوزی لینڈ کی ٹاپ پوزیشن برقرار

محمد عباس نے گراس روٹ کاونٹی کرکٹ میں اب تک 43اوورز کرائے ہیں جن میں 13 میڈن اوورز بھی شامل ہیں۔ محمد عباس اب تک 107 رنز کے عوض 2.5 کی اوسط سے 9وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

ٹوئٹر صارفین کی جانب سے محمد عباس کی کارکردگی کو خوب سراہا جارہا ہے جبکہ سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر اظہرعلی اور فاسٹ بولر میر حمزہ  نے بھی محمد عباس کی  کاکردگی کو شاندار قرار دیدیا۔

متعلقہ تحاریر