آئی ایس پی آر کے بیان پر جیو اور اے آر وائی نیوز کا پراپیگنڈا
جیو نیوز نے ٹویٹ کی کہ عمران خان کے بیان پر آئی ایس پی آر کو پریس ریلیز جاری کرنا پڑی، اے آر وائی نے کہا مریم نواز کی تقریر پر ردعمل آیا۔
گزشتہ روز آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ مسلح افواج کو سیاسی بحث میں شامل کرنے کی کوشش ہورہی ہے، ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ملک کے بہتر مفاد کیلیے افواج کو سیاسی گفتگو سے الگ رکھیں۔
سابق وزیراعظم عمران خان کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ارسلان خالد نے ٹویٹ کرتے ہوئے جیو نیوز کی دو ٹویٹس کی تصاویر لگائیں۔
جیو ہمیشہ کی طرح افواج پاکستان کے خلاف لوگوں کو اکسا رہا ہے۔ ISPR نے یہ بیان عمران خان کی کسی تقریر کے ردعمل میں نہیں دیا۔ @OfficialDGISPR جیو کی اس جھوٹی خبر کا نوٹس لیں کیونکہ یہ جھوٹی خبر صرف اور صرف PTI کے سپورٹرز اور افواج میں خلیج ڈالنے کی بیہودہ کوشش ہے pic.twitter.com/eSrHIWIXUs
— Dr Arslan Khalid (@arslankhalid_m) May 8, 2022
جیو نیوز نے ٹویٹ کیا کہ آئی ایس پی آر نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیا تھا۔
پی ٹی آئی رہنما ارسلان خالد نے کہا کہ ‘جیو’ ہمیشہ کی طرح لوگوں کو افواج پاکستان کے خلاف اکسا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایس پی آر نے یہ بیان عمران خان کی کسی تقریر کےردعمل نہیں دیا۔
ارسلان خالد نے مزید کہا کہ یہ جھوٹی خبر پی ٹی آئی کے حامیوں اور افواج پاکستان کے درمیان خلیج ڈالنے کی کوشش ہے۔
دوسری طرف اے آر وائی نیوز بھی پیچھے نہ رہا، اے آر وائی نیوز پر خبر نشر ہوئی کہ آئی ایس پی آر نے مریم نواز کی تقریر پر بیان دیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کا موقف تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے خلاف ہرزہ سرائی کی جس پر آئی ایس پی آر نے ردعمل دیا۔