ملک میں اومیکرون کے نئے ویریئنٹ کا پہلا کیس رپورٹ
قومی ادارہ صحت کے مطابق جینوم کی ترتیب سے سب ویریئنٹ کی تصدیق ہوئی، شہری ویکسی نیشن مکمل کروانے کے بعد بوسٹر ڈوز بھی لگوائیں۔
پاکستان میں اومیکرون کے نئے سب ویریئنٹ کا پہلا مریض سامنے آگیا، قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق ملک میں ‘جینوم’ ترتیب کے ذریعے سب ویریئنٹ کی تصدیق ہوئی۔
این آئی ایچ نے بتایا کہ نئے ویریئنٹ کے سبب کئی ممالک میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے۔
NIH has detected the first case of Omicron sub-variant BA.2.12.1. This new sub-variant is causing increasing number of cases in different countries.
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) May 9, 2022
این آئی ایچ نے کورونا کے ویریئنٹ اومیکرون کے ویریئنٹ سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور ویکسی نیشن کروانے کی تلقین کی ہے۔
قومی ادارہ صحت نے شہریوں سے کہا ہے کہ اپنی ابتدائی ویکسین مکمل کروائیں۔
این آئی ایچ نے ویکسی نیشن مکمل کروانے کے 6 مہینے بعد بوسٹر ڈوز لگوانے کی بھی ہدایت کی ہے۔