نواز شریف نے پارٹی کا ہنگامی اجلاس لندن میں طلب کرلیا

مسلم لیگ (ن) کی سینئر قیادت شرکت کیلیے لندن روانہ ہوگی، وزیراعظم شہباز شریف آج رات لندن جائیں گے، شاہد خاقان عباسی پہلے ہی لندن میں ہیں۔

سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے پارٹی کی سینئر قیادت کا ہنگامی اجلاس لندن میں طلب کر لیا ہے، ذرائع کے مطابق  نواز شریف نے ویڈیو لنک اجلاس کی تجویز مسترد کر دی تھی۔

وزیراعظم شہباز شریف آج رات کو لندن روانہ ہوں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف، نواز شریف سے اہم ملاقات کریں گے۔

اجلاس کے لیے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی پہلے ہی لندن میں موجود ہیں۔

اطلاعات کے مطابق مریم اورنگزیب، احسن اقبال، سعد رفیق، خرم دستگیر اجلاس کے لیے روانہ ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو موجودہ حکومت میں کئی معاملات پر تحفظات ہیں، اس لیے پارٹی کوئی بڑا فیصلہ کرے گی۔

بتایا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر لائحہ عمل سے متعلق نواز شریف اور اسحاق ڈار سے مشاورت کی جائے گی۔

اجلاس میں آئندہ الیکشن میں پنجاب میں کابینہ بنانے سے متعلق بھی اہم فیصلے کرنے کا امکان ہے۔

متعلقہ تحاریر