ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
انٹربینک میں 188 جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 189 روپے ہوگئی، ملکی قرضوں کے بوجھ میں 930 ارب روپے کا اضافہ۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ٹویٹ کے مطابق رواں ہفتے دوسرے کاروباری دن کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 13 پیسے کا اضافہ ہوا۔
اعداد و شمار کے مطابق ایک امریکی ڈالر کی قیمت 187 روپے 53 پیسے سے بڑھ کر 188 روپے 66 پیسے ہو گئی ہے۔
دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے مہنگا ہوا ہے، ڈالر کی موجودہ قیمت 189 روپے 30 پیسے ہے۔
16 اپریل سے اب تک ڈالر کی قیمت میں 7 روپے سے زائد کا اضافہ ہو چکا ہے۔
ڈالر میں اضافے کے ساتھ ہی ملک کے قرضوں میں 930 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔