ایبٹ آباد اور جہلم میں بڑے جلسے، عمران خان نے مقتدر قوتوں کو پیغام دے دیا

پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے ایبٹ آباد اور جہلم میں کامیابی سے اپنی سیاسی قوت کو مظاہرہ کرکے سب کو ہلا کررکھ دیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخواہ (کے پی) اور صوبہ پنجاب کے شہر ایبٹ آباد اور جہلم میں کامیابی سے اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کرکے مقتدر قوتوں کو اپنی اسٹریٹ پاور کے حوالے سے واضح پیغام دیا ہے۔

وزارت عظمیٰ کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد عمران خان نئے انتخابات سے قبل اپنی عوامی رابطہ مہم کامیابی سے چلا رہے ہیں۔

حالیہ دنوں میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ایبٹ آباد اور جہلم میں بڑے بڑے جلسوں سے خطاب کیا جو فوجی اسٹیبلشمنٹ کے لیے حکمت علمی کے لحاظ سے اہم سمجھے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

میاں صاحب سے بات ہوگئی، اصلاحات ہوتے ہی الیکشن کروائینگے، آصف زرداری

مودی کے اصل یار نواز شریف اور شہباز شریف ہیں، عمران خان

عمران خان اپنے سیاسی حریفوں کے خلاف سیاسی قوت حاصل کرنے کے علاوہ نئے انتخابات کے لیے اپنے کارکنوں کو متحرک کررہے ہیں۔ عمران خان یکے بعد دیگرے ملک کے مختلف شہروں میں عوامی اجتماعات کی قیادت کر رہے ہیں۔

اسلام آباد مارچ

لاہور پاور شو کے دوران، عمران خان نے نئے انتخابات اور سفارتی کیبل پر تحقیقات کا مطالبہ کرنے کے لیے اتحادی حکومت کے خلاف اپنی سیاسی مہم کو آگے بڑھانے کے لیے اسلام آباد کے لانگ مارچ کی کال دینے کا عندیہ دیا تھا۔

اپنے خطاب کے دوران سابق وزیراعظم نے پی ٹی آئی کارکنوں سے کہا کہ وہ اسلام آباد لانگ مارچ کی تیاریاں شروع کریں اور ان کی کال کا انتظار کریں۔

عمران خان نے متعلقہ حکام سے کہا ہے کہ ملک میں جلد از جلد نئے انتخابات کرائے جائیں۔

ڈپلومیٹک کیبل پر انکوائری کے حوالے سے، عمران خان کا کہنا تھا وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں مخلوط حکومت کی طرف سے بنائے گئے کسی بھی کمیشن کو مسترد کرتے ہیں، ان کا کہنا ہم چاہتے ہیں کہ سپریم کورٹ کا اعلیٰ سطح انکوائری کمیشن مراسلے کی تحقیقات کرائے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا تھا کہ شہباز شریف کو پاکستان کا وزیراعظم اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کو پنجاب کا وزیراعلیٰ بنا دیا گیا جن پر 40 ارب روپے کی کرپشن کے الزامات کے کیسز چل رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میری جنگ کرپٹ لوگوں کے خلاف جاری رہے گی۔

متعلقہ تحاریر