انوشے عباسی فراری میں فراٹے بھرنے لگیں
پرکشش انوشے نے ابوظہبی میں فراری ورلڈ نامی تھیم پارک میں سیر سپاٹے کیے، نئے دوست بھی بنا لیے، انسٹاگرام پر تصاویر وائرل۔
اسمارٹ اور پرکشش اداکارہ انوشے عباسی آج کل متحدہ عرب امارات گئی ہوئی ہیں، انہوں نے ابوظہبی میں فراری ورلڈ نامی تھیم پارک میں خوب انجوائے کیا۔
انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصاویر میں ان کے ہمراہ الیگزینڈرا، طیب قریشی اور ڈیوڈ لف موجود ہیں۔
View this post on Instagram
انوشے عباسی نے لکھا کہ اپنی نئی فیملی کے ہمراہ فراری ورلڈ ابوظہبی کا دورہ کیا۔
الیگزینڈرا اور ڈیوڈ لف سنیمیٹوگرافر ہیں جبکہ طیب قریشی فلم میکر ہیں۔
چاروں نئے دوستوں کو تھیم پارک میں رائڈز لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ایک تصویر میں انوشے پرانے ماڈل کی فراری میں بیٹھی ہوئی پوز دے رہی ہیں۔
حرا مانی نے انوشے عباسی کی تصاویر دیکھ کر بےتکلف سا کمنٹ کیا۔