پی ٹی آئی نے اپنے دور اقتدار میں ملک کو تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا، ن لیگ سکھر

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سعید حسین مغل کا کہنا ہے پی ٹی آئی کی قیادت اپنے طرزعمل سے سیاست سے شرافت کا خاتمہ کردیا ہے۔

سکھر: پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع سکھر کے انتہائی سینیر رہنماء سعید حسین مغل نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دور اقتدار میں ملک اور قوم کو سوائے تباہی کے اور کچھ نہیں دیا ، اقتدار سے باہر ہو کر پی ٹی آئی کے قائد یوٹرن خان اور انکے حواری اپنے حواس کھو بیٹھے ہیں اور دوبارہ اقتدار حاصل کرنے کیلئے ایک بار پھر کفریہ سازشیں کر رہے ہیں جس کو پوری قوم متحد ہو کر ناکام بنا رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر کی مختلف یوسیز سے آئے ہوئے وفود سے ملاقات کہ بعد میڈیا کے ایک وفد سے غیر رسمی ملاقات کہ دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

یہ بھی پڑھیے

دو سرکاری نوکریاں، فیصل واوڈا نے ای سی پی رکن کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا

سندھ ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ ، مشیر جیل خانہ جات کی ساری ٹیم فارغ

ان کا کہنا تھا کہ اقتدار سے باہر ہوکر پی ٹی آئی کہ نمائندگان اپنے حواس کھو بیٹھے ہیں اور اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنا شروع کردیئے ہیں ، انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہےکہ سیاسیت سے شرافت کا خاتمہ ایک بہت بڑا قومی المیہ ہے۔

سعید حسین مغل نے کہا کہ ن لیگ بلدیاتی انتخابات میں عوامی طاقت کے ذریعے سکھر کی تمام یوسیز سے بھرپور کامیابی حاصل کریگی ، بلدیاتی انتخابات کے شیڈول میں کسی قسم کی تاخیر یا سستی برداشت نہیں کی جائیگی۔

ان کا کہنا تھا کارکنان بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں جلد عوامی رابطہ مہم شروع کریں اور قائد میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کا عوامی منشور گھر گھر پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرینگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے دور اقتدار میں ملک اور قوم کو سوائے تباہی کے اور کچھ نہیں دیا اقتدار سے باہر ہو کر پی ٹی آئی کے قائد یو ٹرن خان اور انکے حواری اپنے حواس کھو بیٹھے ہیں اور دوبارہ اقتدار حاصل کرنے کیلئے ایک بار پھر کفریہ سازشیں کر رہے ہیں جس کو پوری قوم متحد ہو کر ناکام بنائے گی۔

سعید حسین مغل کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم۔لیگ نے ہمیشہ ملک کی سلامتی ، خوشحالی سمیت عوام کے بنیادی حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کی ہے اور کرتی رہے گئی۔  انہوں نے کہاکے ملک کی حفاظت کیلئے افواج پاکستان سمیت دیگر سیکورٹی اداروں نے بے شمار قیمتی جانوں کے نذرانے دیئے ہیں انہیں سلام پیش کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ وطن عزیز کی حفاظت کیلئے پوری قوم انکے ساتھ کھڑی ہے اورکسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔

متعلقہ تحاریر