ایشیائی ترقیاتی بینک کا بجٹ کیلیے2.5ارب ڈالر کی اضافی امداد کا عندیہ

ڈیڑھ سے 2 ارب ڈالر موجودہ سال میں دستیاب ہو سکتے ہیں، رقم انسداد پولیو، تعلیم ، توانائی اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے لیے فراہم کی جائے گی، کنٹری ہیڈ کی عائشہ غوث پاشا سے گفتگو

ڈالر کو ترسی حکومت کے لیے اچھی خبر آگئی، ایشیائی ترقیاتی بینک نے آئندہ مالی سال کے بجٹ  کی تیاری کیلیے 2.5 ارب ڈالر کی اضافی امداد فراہم کرنے کا عندیہ دے دیا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر یونگ یی کی وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا سے ملاقات معیشت کے لیے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستانی روپیہ گراوٹ کا شکار، ڈالر 192 روپے کا ہوگیا

پٹرولیم مصنوعات پر دی گئی سبسڈیز فنڈڈ نہیں تھیں، اسحاق ڈار

ملاقات میں اے ڈی بی  کے کنٹری ڈائریکٹر نے  اگلے مالی سال کے لئے 2.5 ارب ڈالر کی اضافی امداد کا عندیہ  دیا۔  کنٹری ڈائریکٹر یونگ یی نے کہا کہ  اس میں سے ڈیڑھ سے 2 ارب ڈالر موجودہ سال میں دستیاب ہو سکتے ہیں۔   یہ رقم   انسداد پولیو  سمیت تعلیم ، توانائی اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے لیے فراہم کی جائے گی۔

عائشہ غوث پاشا نے پاکستان کی معیشت میں بہتری اور انتظامی امور بہتر بنانے کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون کو سراہا۔  ان کا کہنا تھا کہ  حکومت پاکستان معاشی اصلاحات پر سختی سے عمل درآمد کرے گی اور خساروں کو محدود کرے گی۔

ماہرین معاشیات نے اے ڈی بی کے اس اعلان کو سراہا ہے اور یہ موقف اختیار کیا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے پراجیکٹ لون انتہائی آسان شرائط کا قرضہ ہوتا ہے اور اب حکومت پاکستان کو چاہئے کہ ان قرضہ جات کے حصول کے لیے مناسب حکمت عملی بنائے۔

متعلقہ تحاریر