ن لیگ کے اسپانسرڈ ٹوئٹر سروے میں عمران خان ملک کے مقبول ترین رہنما قرار
64 ہزار 775صارفین میں 97.1 فیصد نے عمران خان کو ملک کا مقبول ترین رہنما قرار دیا، نواز شریف صرف 2.9فیصد صارفین کی حمایت حاصل کرچکے
مسلم لیگ ن کی جانب سے جاری ٹوئٹر سروے میں 97 فیصد سے زائد صارفین نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو پاکستان کا مقبول ترین رہنما قرار دیدیا۔
دی ووٹ نامی ایک ٹویٹر ہینڈل نےدعویٰ کیا ہے کہ 11 سے 13مئی تک جاری رہنے والے اس سروے کو مسلم لیگ ن امریکا نے اسپانسر کیا ہے۔سروے کامقصد پاکستان کے مقبول ترین سیاسی رہنما کے بارے میں عوام کی رائے جاننا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
عمران خان نے معیشت کی زبوں حالی کا ذمے دار بھی ”نیوٹرلز“کو قرار دیدیا
لیگی حکومت کی لندن سے واپسی التوا کا شکار،معیشت کی بحالی کا کچھ نہیں ہوسکا
اس سروے میں صارفین سے سوال پوچھا گیا ہے کہ پاکستان کا مقبول ترین رہنما کون ہے؟ جواب کے لیےدو آپشن دیے گئے ہیں نوازشریف یا عمران خان؟
This survey is being conducted on the request of @pmln_org USA.
Who is the most popular leader of Pakistan?
— The Vote (@TheVoteOfficial) May 11, 2022
آن لائن پول 11 مئی کو ٹوئٹر پردن 3بجے پوسٹ کیا گیا تھا اور اب تک اس پر 64ہزار775صارفین کی آرا سامنے آچکی ہیں، اس پوسٹ پر اب تک 7ہزار333لائکس،7ہزار 401ری ٹوئٹس اور 593 کوٹ ٹویٹس کیے جاچکے ہیں۔
اب تک کے نتائج کے مطابق سروے میں نواز شریف کی مقبولیت 2.9 فیصد جبکہ عمران خان کی مقبولیت کی شرح 97.1 فیصد ہے۔واضح رہے کہ ’دی ووٹ‘ نامی ٹوئٹر ہینڈل کے فی الحال 6,394 فالوورز ہیں۔