عامر لیاقت کا صحافت، سیاست، شادی میں ناکامی کے بعد ملک چھوڑنے کا فیصلہ
ٹوئٹر پر کہا کہ کچھ دیر میں آخری بیان دوں گا، اس کے بعد ہمیشہ کیلیے پاکستان چھوڑ دوں گا، تیسری اہلیہ سے علیحدگی کے بعد عامر لیاقت دکھی ہوگئے۔

معروف اینکرپرسن، مذہبی اسکالر، سیاستدان عامر لیاقت حسین نے ہمیشہ کے لیے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بیان دیا کہ کچھ دیر بعد اپنا آخری بیان دوں گا، اس کے بعد ہمیشہ کے لیے پاکستان چھوڑ دوں گا۔
After a while will release my last statement regarding the filthy fiasco from the land of Pakistan and then leave forever. #aamirliaquat#allahhafizpakistan#regrettobekind pic.twitter.com/HCEz1AucXW
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) May 14, 2022
خیال رہے کہ عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک نے اُن پر سنگین الزامات لگائے تھے۔
دانیہ کا دعویٰ تھا کہ عامر لیاقت نشہ کرتے ہیں اور انہیں نشے کی حالت میں مارتے بھی ہیں۔
دانیہ نے عامر لیاقت سے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے، ان کے معاملے پر سماعت 7 جون کو ہوگی۔
دانیہ شاہ نے کہا تھا کہ عامر لیاقت حسین جیسے نظر آتے ہیں ویسے ہیں نہیں، شادی کے چار مہینے بہت اذیت میں گزرے۔
دانیہ کے ان الزامات پر عامر لیاقت بھی خاموش نہیں بیٹھے اور انہوں نے بھی اپنی ہی منکوحہ پر نہایت رکیک الزامات عائد کیے۔
انہوں نے واضح الفاظ میں کہا تھا کہ ان کی اہلیہ غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث تھیں۔
تبصرہ نگاروں کو عامر لیاقت حسین کی اس حالت پر بالکل رحم نہ آیا، نہ انہوں نے ہمدردی کی۔
تبصرہ نگاروں نے کہا کہ عامر لیاقت ایک عام سی بات سمجھنے میں زندگی بھر ناکام رہے۔
وہ بات یہ ہے کہ دو کشتیوں کا سوار کہیں کا نہیں رہتا۔ عامر لیاقت مختلف ادوار میں مختلف پیشے اختیار کرچکے ہیں۔
پہلے وہ مذہبی اسکالر کے طور پر سامنے آئے، پھر رمضان کی خصوصی نشریات سے ٹی وی پر خود کو مزید نمایاں کیا، اس کے بعد حالات حاضرہ کا ایک پروگرام کرنے لگے جس میں ان کی گفتگو نہایت غیر ذمہ دارانہ ہوتی تھی۔
بعد ازاں عامر لیاقت پی ٹی آئی کے ٹکٹ سے ایم این اے منتخب ہوگئے، اب ان کی غیر سنجیدگی کی وجہ سے کوئی ٹی وی چینل ان کو ملازمت دینے کے لیے تیار نہیں۔
سیاست میں جس کو وہ اپنا رہنما کہتے تھے ان دونوں رہنماؤں (الطاف حسین اور عمران خان) پر عامر لیاقت سخت الزامات لگا چکے ہیں۔
اب ان کے پاس کرنے کے لیے کچھ نہیں بچا تو وہ کہہ رہے ہیں کہ میں پاکستان سے ہی باہر جا رہا ہوں۔









