جیو ٹی وی کی آئی ایس پی آر کے ساتھ مشترکہ پروڈکشن
سوشل میڈیا صارفین نے کہا جیو اس وقت کا اے آر وائی بننے جا رہا ہے، پی ٹی آئی کے حامی افراد پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے ناراض ہوگئے۔
دو روز قبل جیو نیوز اردو کے ٹوئٹر ہینڈل سے 20 سیکنڈ کے دورانیے پر محیط ایک ٹیزر شیئر کیا گیا، اس ویڈیو ٹیزر سے معلوم ہوتا ہے کہ آئی ایس پی آر اور جیو کی مشترکہ پیشکش کے ساتھ کوئی ڈرامہ سیریل یا فلم ریلیز ہونے والی ہے۔
Team Muhafiz Coming Soon Teaser#GeoNews pic.twitter.com/epF8TM5A4Q
— Geo News Urdu (@geonews_urdu) May 14, 2022
یہ ٹیزر دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا۔
فاطمہ نامی ٹوئٹر صارف نے کہا کہ کیا آئی ایس پی آر نے ہمیں یہ نہیں بتایا تھا کہ جیو کو را سے فنڈنگ ہوتی ہے؟
انہوں نے کہا کہ اس کا مطلب ہے تمام را فنڈنگ سے چلنے والے ایک طرف اور عوام اور پی ٹی آئی دوسری طرف ہیں؟
تجزیہ کاروں نے یہ بھی کہا کہ اب جیو ٹی وی اے آر وائی نیوز جیسا کردار ادا کرے گا۔
پی ٹی آئی کی حکومت میں آئی ایس پی آر اور اے آر وائی نے متعدد پراجیکٹس پر مشترکہ تعاون کیا۔
اب مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں جیو ٹی وی اور آئی ایس پی آر کے درمیان تعاون ہو رہا ہے۔
ایک ٹوئٹر صارف محمد وسیم نے کہا کہ ایک وقت جیو نیوز کو کینٹونمنٹ علاقوں میں بند کر دیا گیا تھا اور اب اسی چینل کے ساتھ اشتراک کیا گیا ہے۔