سیالکوٹ میں عمران خان کے دو موبائل فونز چوری ہو گئے، شہباز گل کا انکشاف
واضح رہے کہ 14 مئی کو پاکستان تحریک انصاف نے سیالکوٹ میں جلسہ عام کیا تھا جس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے انکشاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک کے اندر اور باہر میری جان لینے کے لیے سازش تیار کی جارہی ہے۔
سابق وزیر اعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہباز گل نے حکومت پر چیئرمین پی ٹی آئی کے موبائل فونز چوری کرنے کا الزام عائد کردیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے شہباز گل نے لکھا ہے کہ "پرسوں سیالکوٹ میں ایک طرف جان بوجھ کر عمران خان کو کوئی سیکورٹی فراہم نہیں کی گئی اور دوسری طرف ان کے دو فون چوری کر لیے گئے۔”
یہ بھی پڑھیے
ویڈیو میں نام بتادیئے، قتل کیا گیا تو ویڈیو سامنے آجائیگی، عمران خان
ن لیگ کے اسپانسرڈ ٹوئٹر سروے میں عمران خان ملک کے مقبول ترین رہنما قرار
حکومت پر طنز کرتے ہوئے شہباز گل نے مزید لکھا ہے کہ”آپ (حکومت) تو بلکل بوکھلا گئے ہیں۔ عمران خان نے جو ویڈیو بیان ریکارڈ کروایا ہے وہ ان فونز سے نہیں ملنا۔”
پرسوں سیالکوٹ میں ایک طرف جان بوجھ کر عمران خان کو کوئی سیکورٹی پروائیڈ نہیں کی گئی اور دوسری طرف ان کے دو فون چوری کئے گئے۔ آپ تو بلکل بوکھلا گئے ہیں۔خان نے جو وڈیو بیان ریکارڈ کروایا ہے وہ ان فونوں سے نہیں ملنا۔عمران خان کے جلسہ گاہ جانے کے بعد ائیرپورٹ سے فون چوری کروائے گئے
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) May 16, 2022
شہباز گل نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ "عمران خان کے جلسہ گاہ جانے کے بعد ائیرپورٹ سے فون چوری کروائے گئے۔”
شہباز گل کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے عصمہ سلیم نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے کہ "ان چوروں سے یہی امید تھی۔”
سلیم خان نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے کہ "چور حکومت کچھ بھی کرسکتی ہے۔’
سید ارحم نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے کہ "جاہلوں کو سمجھ نہیں آرہی کیا کرنا ہے بزدل کہیں کے۔”
واضح رہے کہ 14 مئی کو پاکستان تحریک انصاف نے سیالکوٹ میں جلسہ عام کیا تھا جس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے انکشاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک کے اندر اور باہر میری جان لینے کے لیے سازش تیار کی جارہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سازش کو مجھے پہلے سے علم ہو گیا ہے اس لیے میں نے ایک ویڈیو ریکارڈ کروا دی ہے ، اور اس ویڈیو میں ان تمام لوگوں کے نام ہیں جو مجھے مروانے کی سازش کرسکتے ہیں، اگر مجھے کچھ ہو گیا تو وہ ویڈیو منظرعام پر آجائے گی ، تاکہ سارے پاکستانیوں کو پتا چل سکے کہ کون کون ملوث ہے۔