پی این ایس شمشیر کا میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کے تحت عمان کا دورہ

دونوں ممالک کی بحریہ کے اعلیٰ افسران کی ملاقاتیں، پیشہ ورانہ امور پر مذاکرات اور مختلف تنصیبات کے دوروں کے حوالے سے مشقیں۔

پاک بحریہ کے جہاز شمشیر نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول پر تعیناتی کے دوران عمان کی بندرگاہ مسقط کا دورہ کیا۔ مسقط آمد پر عمان میں پاکستان کے سفیر اور رائل نیوی آف عمان کے حکام نے جہاز کا استقبال کیا۔

اس دوران پی این ایس شمشیر کے کمانڈنگ آفیسر نے کمانڈر سید بن سلطان نیول بیس اور رائل نیوی آف عمان کی ڈپٹی کمانڈنٹ نیول اکیڈمی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر گفت و شنید کے علاوہ تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اس موقع پر کمانڈنگ آفیسر نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل امجد خان نیازی کی جانب سے عمان کی عوام اور عمانی بحریہ کے لئے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔

بندرگاہ کے دورے کے دوران پیشہ وارانہ امور پر مذاکرات اور دو طرفہ ملاقاتوں کا انعقاد کیا گیا۔

دو طرفہ مشقوں کا انعقاد بھی کیا گیا جن میں پیشہ وارانہ امور پر مذاکرات، مختلف تنصیبات کے دورے اور بحری جہاز پر سرچ اور سیژر ٹریننگ شامل ہیں۔

دورے کے اختتام پر پی این ایس شمشیر نے دونوں ممالک کے مابین مشترکہ آپریشنز کے فروغ کے لیے رائل عمانی بحریہ کے جہاز خصّاب کے ساتھ دو طرفہ مشق میں حصہ لیا۔

متعلقہ تحاریر