ڈی پی او سیالکوٹ کو شاباشی دینے پر اے آر وائی مریم نواز سے ناراض

فرض شناسی پر مریم نواز نے ڈی پی او سیالکوٹ کو شاباشی دی، اے آر وائی نے رپورٹ کیا کہ پی ٹی آئی کا جلسہ روکنے پر شاباشی دی گئی۔

14 مئی کو پی ٹی آئی کا سیالکوٹ میں جلسہ شیڈول تھا، جس مقام پر پی ٹی آئی جلسہ کرنا چاہتی تھی وہ مسیحی برادری کا گراؤنڈ تھا اور وہ نہیں چاہتے تھے کہ اس گراؤنڈ کی زمین کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے۔

اسی اثنا میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عثمان ڈار اور دیگر مقامی رہنما ڈٹ گئے کہ انہوں نے جلسہ یہیں کرنا ہے۔

بعد ازاں ڈی پی او سیالکوٹ گراؤنڈ پہنچے اور انہوں نے نہایت تحمل مزاجی سے بات کرتے ہوئے عثمان ڈار اور ان کے ساتھیوں کو سمجھانے کی کوشش کی کہ یہاں پر جلسے کی اجازت نہیں ہے۔

یوں چا رونا چار پی ٹی آئی نے کسی دوسرے مقام پر جلسہ کیا، مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے فرض شناسی پر ڈی پی او سیالکوٹ کو شاباشی دی۔

اے آر وائی نیوز نے اس خبر کو کچھ یوں نشر کیا کہ مریم نواز نے پی ٹی آئی کا جلسہ روکنے اور کارکنوں کو گرفتار کرنے پر ڈی پی او سیالکوٹ کو شاباشی دی۔

مریم نواز نے اے آر وائی کی یہ خبر شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ کی کہ زرد صحافت کرنے پر اے آر وائی کو شرم آنی چاہیے۔

متعلقہ تحاریر