پالتو جانوروں سے بےرحمی، سماجی کارکن کا دکانداروں کو سزا دینے کا مطالبہ
مس مارویل نامی ٹوئٹر صارف نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے دکھایا کہ بیمار اور لاغر کتے اور بلیوں کو دکانداروں نے نالے میں پھینک دیا تھا۔
مس مارویل نامی ٹوئٹر صارف نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ راولپنڈی کے پالتو جانوروں کے بازار کی حالت جہنم سے زیادہ بدتر ہے، انہوں نے کہا کہ بازار والے بیمار کتے اور بلیوں کو نالوں میں پھینک رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کچھ بیمار جانوروں کو یہ بازار والے کچھ بھی کھانے کے لیے نہیں دیتے اور انہیں مرنے کے لیے چھوڑ دیتے ہیں۔
There is no mercy in the heart of these shopkeepers. They don’t pay proper taxes as they don’t maintain books on animals they have sold & made profit on: @GovtofPakistan @CommissionerRwp must punish them and make them pay for the treatment of these animals.@HamidMirPAK
— Ms. Marvel (@GoddessOfNebula) May 15, 2022
ڈاکٹر بلانے کے بجائے بازار والے ان جانوروں کو نالوں میں پھینک رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر اور کمشنر راولپنڈی اس حوالے سے کارروائی کریں۔
مس مارویل نے کہا کہ ان دکانداروں کے دل میں ذرا بھی رحم نہیں، یہ لوگ نا تو ٹیکس ادا کرتے ہیں نا ہی خرید و فروخت کیے گئے جانوروں کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پالتو جانور فروخت کرنے والے یہ دکاندار صرف منافع کما رہے ہیں۔
مس مارویل نے حکومت پاکستان اور کمشنر راولپنڈی کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ ان بازار والوں کو سخت سزا دی جائے اور انہیں ان جانوروں کے ساتھ بدسلوکی کا مزہ چکھایا جائے۔