سی ٹی ڈی کارروائی ، انارکلی بم دھماکے کے دو مبینہ دہشتگرد گرفتار
واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں کالعدم تنظیم بلوچ نیشنل آرمی نے لاہور کے مشہور بازار انار کلی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا تھا۔
نیو انارکلی دھماکہ کیس میں اہم پیشرفت ہوگئی، دھماکہ میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 2 دہشتگردوں گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزمان میں ثناءاللہ اور عبدالرزاق شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی حکام نے انٹیلی جنس بیس آپریشن کرتے ہوئے انارکلی دھماکے میں ملوث دو دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
حمزہ شہباز کیخلاف مقدمہ درج کرنیکا معاملہ، پولیس سے جواب طلب
آئی جی پنجاب کی تبدیلی کیلیے صوبائی حکومت کا وفاق کو خط
سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے 2 عدد تیار IED اور ڈیٹونیٹر، پرائما کارڈ، ریموٹ کنٹرول اور بیٹریاں برآمد ہوئیں۔
حکام کے مطابق دھماکہ خیز مواد برآمد ہونے پر ملزمان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشتگرد لاہور شہر میں ایک ہی دن دو دھماکوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ملزمان کے بلوچستان سے بذریعہ ٹرک لاہور آنے کی خفیہ اطلاع تھی۔
لاہور پہنچتے ہی دہشتگردوں کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے ذریعے گرفتار کیا گیا۔ جدید ٹیکنالوجی اور فرانزک شواہد کے ذریعے دہشت گردوں کو ٹریس کر کے ان کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنایا گیا۔
واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں صوبی دارالحکومت لاہور کے علاقے انارکلی میں دہشتگردوں نے کارروائی کرتے ہوئے ریموٹ کنٹرول دھماکہ کیا تھا جس کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے تھے۔
Newly formed Baloch militant org, the Baloch Nationalist Army (BNA), reportedly takes responsibility for an attack in the eastern city of #Lahore on Thursday, a rare attack by Baloch nationalist in Punjab that killed 3 & injured 20. CM Punjab condemned the attack. #LahoreBlast
— Kiyya Baloch (@KiyyaBaloch) January 20, 2022
بعدازاں دھماکے کی ذمہ دار کالعدم بلوچ نیشنل آرمی نے قبول کی تھی۔ دھماکے میں ڈیڑھ کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا تھا۔ دھماکہ خیز مواد سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ دھماکہ ایک بجکر 40 منٹ پر ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا تھا۔