اداکار نعمان اعجاز نے بھی ٹک ٹاک جوائن کرلی

سینئر اداکار نے ٹک ٹاک کیلیے بنایا گیا ڈب اسمیش انسٹاگرام پر شیئر کردیا

فوٹو اینڈ وڈیوشیئرنگ ایپ ٹک ٹاک تیزی سے  مقبولیت کی منازل طے کررہی ہے۔عام صارفین کے ساتھ ساتھ معروف شخصیات اور فنکار بھی  اس پلیٹ فارم کا حصہ بن رہے ہیں۔ سینئر اداکار نعمان اعجاز بھی ٹک ٹاک پر آگئے۔

اداکار نعمان اعجاز نے ٹک ٹاک کیلیے بنایا گیا اپنا ڈب اسمیش انسٹاگرام پر شیئر کردیا۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ عائشہ عمر کے بعد عروہ حسین نے ٹک ٹاک جوائن کرلیا

امریکی صدر کا اپنا اثرورسوخ بڑھانے کیلئے ٹک ٹاک  اکاؤنٹ کھولنے کا فیصلہ

اداکار نعمان اعجاز  کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کردہ ڈب اسمیش میں انہیں ایک نوجوان اداکار کے ساتھ مکالموں پر اداکاری کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اس سے قبل اداکارہ  عائشہ عمر اور اداکارہ عروہ حسین بھی ٹک ٹاک پر آچکی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Naumaan Ijaz (@m_naumaanijazofficial)

واضح رہے کہ ٹک ٹاک پاکستان سمیت دنیا بھر میں تیزی سے مقبولیت کی منازل طے کررہی ہے۔ رواں سال کی ٹک ٹاک  نے انسٹا گرام سمیت دیگر تمام سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

مارکیٹ انٹیلی جنس فرم سینسرٹاورکی رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک جنوری تا مارچ 2022 دنیا بھرمیں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی ایپلی کیشن بن گئی۔عالمگیر مقبولیت کی حامل ایپلی کیشن ٹک ٹاک کو رواں سال کی پہلی سہہ ماہی میں 175 ملین بار ڈاؤن لوڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق 2018 کے بعد سےکوئی بھی موبائل ایپلی کیشن گوگل اور ایپل پلے اسٹور پر ٹک ٹاک سے زیادہ ڈاؤن لوڈ نہیں ہوئی۔ 2022 کی شروعات تک اس ایپ کو 175 ملین مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا جاچکا تھا۔

متعلقہ تحاریر