پاکستانی یورو بانڈ پر شرح منافع 19 فیصد، دیوالیہ ہونے کا خطرہ بڑھ گیا، بلومبرگ
پی ٹی آئی حکومت کے اختتام پر یوروبانڈز پر منافع 6 فیصد تھا،پاکستانی قرضے پچھلی حکومت کے مقابلے میں اب تین گنا مہنگے ہوگئے، رپورٹ
بلوم برگ نے پاکستانی یورو بانڈ پر شرح منافع 19 فیصد تک پہنچنے پر ملک کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ظاہرہ کردیا۔
امریکی خبر رساں ادارے بلومبرگ نے پاکستانی معیشت کے حوالے سے خطرناک اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے سنگین خدشات کا اظہا رکردیا۔
یہ بھی پڑھیے
نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے احسن اقبال کی صدارت میں عمران خان کی کارکردگی پر مہر ثبت کردی
قطر میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز
بلوم برگ کا کہنا ہے کہ پاکستان یوروبونڈ 2024 پر شرح منافع 19 فیصد تک پہنچ گئی ہے،تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ یا 8 مارچ کے بعد پاکستانی بانڈز پر منافع میں اضافہ ہونا شروع ہوا۔
بلوم برگ کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کے اختتام پر پاکستانی یورو بانڈ پر منافع 6 فیصد تھا،پاکستانی قرضے پچھلی حکومت کے مقابلے میں اب تین گنا مہنگے ہوگئے۔ بلوم برگ کا کہنا ہے کہ بانڈ کی زیادہ شرح منافع ڈیفالٹ کا خطرہ بڑھا دیتی ہے۔