بھارتی باکسر نکہت زرین فلائی ویٹ کیٹیگری میں عالمی چیمپئن بن گئیں

نکہت زرین نے 52 کلوگرام کی فلائی ویٹ کیٹیگری میں تھائی لینڈ کی  جتپونگ جوتامس کو شکست دیکر بھارت کیلیے پہلا طلائی تمغہ جیت لیا

مسلمان بھارتی باکسر نکہت پروین ویمنز ورلڈ چیمپئن شپ کی فلائی ویٹ کیٹیگری  میں عالمی چیمپئن بن گئی۔

نکہت زرین نے  52 کلوگرام کیٹیگری کے فائنل میں تھائی حریف کو شکست دیکر گولڈ میڈل جیت لیا۔

یہ بھی پڑھیے

کشمیر پریمیئر لیگ کی ویرات کوہلی کو لیگ کھیلنے کی دعوت

جاوید آفریدی کی مالی بحران میں گھرے لنکن کرکٹ بورڈ کو بڑی پیشکش

8 مئی کو ترکی کے شہر استنبول میں شروع ہونے والی ویمنز ورلڈباکسنگ چیمپئن شپ  کا آج آخری روز ہے ۔  جس میں 20 ممالک کی خواتین باکسر حصہ لے رہی ہیں۔ایونٹ میں آئر لینڈ 2 طلائی تمغوں کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے  جبکہ ایک طلائی اور 2 کانسی کے تمغوں کے ساتھ بھارت اور ترکی کا دوسرا نمبر ہے۔

بھارت کی نکہت زرین نے 52 کلوگرام کی فلائی ویٹ کیٹیگری میں تھائی لینڈ کی  جتپونگ جوتامس کو شکست دیکر بھارت کیلیے پہلا طلائی تمغہ جیت لیا۔

متعلقہ تحاریر