وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی پہلی نابینا سفارتکار صائمہ سلیم سے ملاقات
وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے حکومت پاکستان کیلیے صائمہ سلیم کی خدمات کو سراہا، صائمہ سلیم کا ملاقات کرنے پر وزیرخارجہ سے اظہار تشکر
وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے نیویار ک میں پاکستان کی پہلی نابینا سفارتکار صائمہ سلیم سے ملاقات کی ہے۔
صائمہ سلیم نے ملاقات کرنے پر وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سے اظہار تشکر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
بلاول بھٹو کا عمران خان کے دورہ روس کی حمایت کرکے سیاسی بلوغت کا مظاہرہ
ڈی ڈے: انتخابات یا لانگ مارچ، اہم اعلان آج ہوگا
اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل نے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی صائمہ سلیم سے ملاقات کی تصویر شیئر کی۔ جسے بعد ازاں صائمہ سلیم نے بھی اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کیا۔ پاکستانی مشن کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے حکومت پاکستان کیلیے صائمہ سلیم کی خدمات کو سراہا۔
I would like to express my gratitude to Foreign Minister for his kind words of appreciation. @BBhuttoZardari https://t.co/CLKjuHtVBu
— Saima Saleem (@SSaima11) May 18, 2022
صائمہ سلیم نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اچھے الفاظ میں تعریف کرنے پر میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی ۔
یاد رہے کہ صائمہ سلیم پاکستان کی پہلی نابینہ سفارت کار ہیں جو اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن میں بطور قونصلر تعینات ہیں۔