لانگ مارچ 25 سے 29 مئی کے درمیان ہوگا، عمران خان کا بڑا اعلان

چیئرمین پی ٹی آئی کا ملتان میں تاریخی جلسے سے خطاب، کہا کہ مریم اتنی بار میرا نام لیتی ہیں، کہیں ان کا خاوند ناراض نہ ہوجائے۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ 25 سے 29 مئی کے درمیان لانگ مارچ کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ دنیا میہں کوئی انقلاب تب تک کامیاب نہیں ہوتا جب تک نوجوان اور خواتین اس میں شرکت نہیں کرتے۔

اطلاعات کے مطابق عمران خان نے ملتان میں تاریخی جلسہ کیا، انہوں نے کہا کہ چور اور ڈاکوؤں کے سامنے نہ جھکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نوکری جانے کا خوب بڑے سے بڑے انسان کو بھی چھوٹا بنا دیتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ جب تک آپ خوف کا بت نہیں توڑیں گے، اس وقت تک عظیم قوم نہیں بن سکتے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ کل مریم تقریر کر رہی تھی، اس نے اتنی دفعہ جذبے اور جنون کے ساتھ میرا نام لیا، میں اس کو کہوں گا کہ بار بار میرا نام لیتی ہو، کہیں تمہارا خاوند ناراض نہ ہوجائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میں سوچتا ہوں ان کو مجھ پر اتنا غصہ کیوں ہے؟ میں نے ان کا کیا بگاڑا؟ کیسز تو ان پر سب پہلے بنے تھے۔

انہوں نے کہا کہ آج پنجاب میں لوٹوں کو ڈی سیٹ کر دیا گیا ہے، میں اتوار کو پشاور میں کور کمیٹی کو بلاؤں گا اور مشاورت کے ساتھ لانگ مارچ کی تاریخ کا فیصلہ کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں 25 سے 29 مئی کے درمیان مارچ ہوگا لیکن فائنل تاریخ پرسوں بتاؤں گا، آپ لوگ تب تک تیاری کریں۔

عمران خان نے کہا کہ ہم نے صرف ایک چیز کا مطالبہ کرنا ہے کہ اسمبلی تحلیل کریں اور الیکشن کا اعلان کریں۔

متعلقہ تحاریر