ہائی پرفارمنس سینٹر کے غلط استعمال پر پی سی بی کی بابر اعظم کو تنبیہ
کپتان نے اپنے بھائی سفیر اعظم کو ایچ پی سی میں بیٹنگ پریکٹس کرائی تھی،وڈیو سامنے آنے پر پی سی بی نے بابر اعظم کو شائستگی سمجھادیا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی جانب سے پی سی بی کے قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کا انکشاف ہوا ہے۔ پی سی بی حکام نے بابراعظم کو شائستگی سے تنبیہ کردی۔
بابر اعظم لاہور میں اپنے بھائی سفیر اعظم کو پی سی بی کے ہائی پرفارمنس سینٹر( ایچ پی سی) لے آئے جہاں انہیں پاکستانی فاسٹ بولر شاہنواز دھانی اور آفیشل نے بیٹنگ پریکٹس کرائی۔
یہ بھی پڑھیے
حکومت کا 2 ارب روپے منافع کما کے دینے والے چیئرمین پی سی بی کو گھر بھیجنے کا فیصلہ
کشمیر پریمیئر لیگ کی ویرات کوہلی کو لیگ کھیلنے کی دعوت
ذرائع کے مطابق ہائی پرفارمنس سینٹر کے حوالے سے پی سی بی کی واضح پالیسی ہے کہ صرف پاکستان ٹیم کے کھلاڑی، فرسٹ کلاس کرکٹرزیا جونیئر کرکٹرز ہی حکام کی اجازت سے ہائی پرفارمنس سینٹر کی سہولتوں اور عملے کی خدمات سے مستفید ہوسکتے ہیں جبکہ سفیر اعظم نے تاحال ڈومیسٹک کرکٹ میں کوئی قابل ذکر کارکردگی نہیں دکھائی ہے۔
— safeer azam (@safeerazam10) May 14, 2022
بھارتی خبررساں ادارے نے پی سی بی کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ کنڈیشنگ کیمپ شروع ہونے سے 3،4 دن پہلے بابر اعظم اپنے بھائی کے ساتھ ہائی پرفارمنس سینٹر آئے تھے اور اپنے بھائی کو نیٹ پر پریکٹس کرائی تھی ، اس واقعے کو بورڈ کے نوٹس میں لایا گیا۔
سفیر اعظم کی جانب سے بیٹنگ پریکٹس کی وڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی گئی جس میں بابر اعظم کی زیرنگرانی انہیں نیٹ پر بیٹنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔وڈیو سوشل میڈیا پر آئی تو بابر اعظم پر تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا۔سابق ٹیسٹ کرکٹرتنویر احمد نے بھی ہائی پرفارمنس سینٹر کے منتظم ندیم خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
Nadeem Khan ko farigh hona chahiye kis waja say babar Azam ka bhai safeer Babar national cricket academy Lahore main nets kar raha ha pic.twitter.com/bs2IU56pDN
— Tanveer Ahmed (@ImTanveerA) May 18, 2022
بورڈ کے ذرائع نے اعتراف کیا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کسی کھلاڑی کو اپنے رشتے داروں یا دوستوں میں سے کسی کو پریکٹس کے لیے ہائی پرفارمنس سینٹر لانے کی اجازت نہیں تھی، اس لیے بابر اعظم کو شائستگی سے اس خلاف ورزی کے بارے میں یاد دہانی کرادی گئی ہے اور آئندہ اس غلطی کو نہ دہرانے کا کہا گیا ہے۔
پی سی بی کے ذریعے نے کہا کہ وہ ہماری قومی ٹیم کے کپتان ہیں اور معاملہ اس انداز میں نمٹا گیا کہ انہیں شائستگی سے سمجھادیا گیا اور وہ مان گئے ۔ بابراعظم ان دنوں آئندہ بین الاقوامی سیزن کی تیاری روزانہ ہائی پرفارمنس سینٹرآرہے ہیں اور پی سی بی نے بھی دو حصوں میں تقریباً 60 کھلاڑیوں کو نئے سیزن کی تیاری کے لیے دو ہفتے کے کنڈیشنگ کیمپ میں شرکت کے لیے مدعو کررکھا ہے۔