طوبیٰ انور صبر کی دعا کیوں کر رہی ہیں؟

عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے دعا مانگی کہ خدا ان کا صبر دراز کرے، مداحوں نے کہا شکر کریں عامر لیاقت سے جان چھوٹ گئی۔

خوبصورت، نوعمر، نوخیز اداکارہ طوبیٰ انور نے ٹوئٹر پر نہایت سنجیدہ پوسٹ کر کے اپنے مداحوں کو فکر میں مبتلا کر دیا ہے۔

طوبیٰ نے ایک تصویر اپلوڈ کی جس پر لکھا تھا کہ ‘اے میرے صبر، تیری عمر دراز ہو’۔

486 افراد نے طوبیٰ کی اس ٹویٹ کو لائیک کیا جبکہ 20 نے ری ٹویٹ اور 22 افراد نے کمنٹس کیے۔

ایک ٹوئٹر صارف سلمیٰ خان نے لکھا کہ کسی نیکی نے عامر لیاقت سے بچا لیا آپ کو۔

سردار افتخار چغتائی نے لکھا کہ شکرانے کے نفل ادا کریں کہ ایسے غلیظ انسان سے جان چھوٹ گئی۔

خیال رہے کہ چند ماہ قبل طوبیٰ انور نے عامر لیاقت حسین سے خلع لے لیا تھا۔

طوبیٰ سے علیحدگی کے بعد معروف مذہبی اسکالر، اینکرپرسن اور سیاستدان عامر لیاقت حسین نے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والی نوجوان لڑکی دانیہ شاہ سے شادی کی تھی۔

لیکن عامر لیاقت حسین کے ستارے آج کل گردش میں ہیں، وہ جس خاتون کو ناز و نعم سے گھر لائے تھے، جن کے لاڈ اٹھائے تھے وہ بھی انہیں چھوڑ چکی ہیں۔

لیکن مداح یہی سوچ رہے ہیں کہ آخر طوبیٰ انور کیوں پریشان ہیں اور وہ کس بات پر کہہ رہی ہیں کہ ان کا صبر بڑھ جائے؟

متعلقہ تحاریر