بابر اعظم کی پیپسی کے اشتہار میں انٹری، وسیم اکرم کو پرانے دن یاد آگئے
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری باؤلر نے کہا ہے نئے لڑکوں کو پیپسی کے اشتہار میں دیکھ کر مجھے اپنے اچھے پرانے دنوں کی یاد تازہ ہو گئی ہے۔
قومی کرکٹر ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری باؤلر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو پیپسی کے اشتہار میں دیکھ کر پرانی یادیں ذہن میں ایک مرتبہ پھر سے تازہ ہو گئی ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی کرکٹ کپتان بابر اعظم کا پیپسی کا ایڈ شیئر کرتے ہوئے لیجنڈری باؤلر وسیم اکرم نے لکھا ہے کہ "258 رنز کی اننگز کھیلنے والے بابر اعظم کو پیپسی کے نئے اشتہار میں دیکھ کر بیتے دنوں کی یادیں تازہ ہو گئی ہیں۔”
یہ بھی پڑھیے
کشمیر پریمیئر لیگ کی ویرات کوہلی کو لیگ کھیلنے کی دعوت
جاوید آفریدی کی مالی بحران میں گھرے لنکن کرکٹ بورڈ کو بڑی پیشکش
انہوں نے پیپسی کمپنی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مزید لکھا ہے کہ "مجھے اچھے پرانے دنوں کی یاد تازہ ہو گئی ، جب میں اور لڑکے میدان میں ہوتے تھے۔ پیپسی کو روایت زندہ رکھتے ہوئے دیکھ کر خوشی ہوئی!۔”
Hit by a wave of nostalgia watching the new Pepsi ad featuring @babarazam258 !
Reminded me of the good old days, when it was me and the boys on the field. Good to see Pepsi keeping the tradition alive! #Pepsi #Noticekiya #WhyNotMeriJaan @pepsipakistanhttps://t.co/Ox3YhtN6nR— Wasim Akram (@wasimakramlive) May 21, 2022
سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنے ٹوئٹ میں بابر اعظم کے ساتھ ساتھ #Pepsi #Noticekiya #WhyNotMeriJaan @pepsipakistan کو بھی ٹیگ کیا ہے۔
گزشتہ دنوں پیپسی پاکستان نے ایک نیا ایڈ جاری کیا ہے جس میں انہوں نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو لیا ہے، ایئرپورٹ لانچ میں فلمایا گیا ایڈ 50 سیکنڈ پر مشتمل ہے۔
ایڈ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی بابر اعظم ایئرپورٹ کے لانچ پر پہنچتے ہیں مداح انہیں گھیر لیتے ہوئے اور آٹوگراف کی ڈیمانڈ شروع کردیتے ہیں۔
ایڈ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بابر اعظم نے ٹارک بلو کلر کی ٹی شرٹ اور پینٹ زیب تن کررکھا ہے اور مداح ان کے ساتھ سیلفیاں بھی لے رہے ہیں۔
ایڈ میں بابر اعظم کے سامنے بیٹھے دو نوجوان پیپسی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اور پیپسی کے نئے فلیور کی تعریف کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ دو روز قبل بابر اعظم لاہور میں اپنے بھائی سفیر اعظم کو پی سی بی کے ہائی پرفارمنس سینٹر ( ایچ پی سی) لے آئے جہاں انہیں پاکستانی فاسٹ بولر شاہنواز دھانی اور آفیشل نے بیٹنگ پریکٹس کرائی۔
تاہم پاکستان کرکٹ ٹیم نے کپتان بابر اعظم کی جانب سے پی سی بی کے قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی پر شائستگی سے تنبیہ کردی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق ہائی پرفارمنس سینٹر کے حوالے سے پی سی بی کی واضح پالیسی ہے کہ صرف پاکستان ٹیم کے کھلاڑی، فرسٹ کلاس کرکٹرزیا جونیئر کرکٹرز ہی حکام کی اجازت سے ہائی پرفارمنس سینٹر کی سہولتوں اور عملے کی خدمات سے مستفید ہوسکتے ہیں جبکہ سفیر اعظم نے تاحال ڈومیسٹک کرکٹ میں کوئی قابل ذکر کارکردگی نہیں دکھائی ہے۔