خاوندوں کو اسپین نہ بلانے پر دو بہنوں کا قتل، 6 ملزمان گرفتار

دونوں بہنیں اسپین میں رہتی تھیں، پاکستانی شوہروں کے اسپین جانے کیلیے دستاویزات تیار نہ کرنے پر رشتےداروں نے قتل کردیا۔

اسپین سے پاکستان آنے والی دو بہنوں کے قتل میں ملوث چھ ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ مقتول خواتین کے چچا حنیف، دو بھائی شہریار اور اسفند، عتیق، حسن اور قاصد شامل ہیں۔

دونوں بہنیں اپنے خاوندوں کو اسپین بلانے کے لیے دستاویزات تیار نہیں کر پائی تھیں، ملزمان نے دھوکے سے پاکستان بلوایا اور قتل کر دیا۔

ڈی پی او گجرات عطا الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 20 مئی کو تھانہ گلیات کو اطلاع ملی کہ دو سگی بہنوں کا قتل ہوگیا ہے۔

اطلاع ملتے ہی ڈی پی او پولیس اہلکاروں کے ہمراہ جائے واردات پر پہنچے اور اہم شواہد اکٹھے کیے گئے۔

پولیس کی مدعیت میں 8 نامزد اور 1 نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

آئی جی پنجاب نے بھی ملزمان کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی، ڈی پی او گجرات نے خصوصی ٹیم بنا کر ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا۔

پولیس ٹیم نے ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ سائنسی بنیادوں پر مقدمہ کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش بھی شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ تحاریر