ماؤنٹ ایوریسٹ دنیا کی بلند ترین کچرا کنڈی میں تبدیل

ماؤنٹ ایوریسٹ کیمپ 4 پر پھیلے کچرے کی تصاویر فیس بک پر وائرل ہوگئیں،فطرت سے محبت کرنے والے صارفین نے صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے جہالت کا نتیجہ قرار دیدیا۔

نیپال میں واقع دنیا کی  بلندترین چوٹی  ماؤنٹ ایوریسٹ دنیا کی بلند ترین کچرا کنڈی میں تبدیل ہوگئی،مہم جوئی کے شوقین کوہ پیماؤں سے لاکھوں ڈالربٹورنے والی کمپنیاں دنیا کی بلند ترین چوٹی پر سیکڑوں ٹن کچرا چھوڑنے لگیں۔

ماؤنٹ ایوریسٹ کیمپ 4 پر پھیلے کچرے کی تصاویر فیس بک پر وائرل ہوگئیں،فطرت سے محبت کرنے والے صارفین نے صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے جہالت کا نتیجہ قرار دیدیا۔

یہ بھی پڑھیے

بھارت میں 22 سالہ لڑکے نے 38 سالہ سوتیلی ماں کو بھگاکر شادی کرلی

کہکشاں میں پہلی بار بلیک ہول دریافت کرلیا گیا، تصویر جاری

 

فلمساز اور کوہ پیما ایلیا سائیکیلے نے اپنی فیس بک پوسٹ میں ماؤنٹ ایوریسٹ کیمپ 4 کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے  ماؤنٹ ایوریسٹ کو دنیا کی بلند ترین کچرا کنڈی قرار دیدیا۔ انہوں نے لکھا کہ وی وی وی آئی پی  پیکیج ایک لاکھ 57 ہزار ڈالر سے شروع ہورہا ہے لیکن اس میں کچرا اٹھانے کی سہولت نہیں ہے۔

فیس بک صارفین نے تصاویر کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کوہ پیماؤں کے فعل کو جہالت قرار دیدیا۔

ایک کوہ پیما کے طور پر میں حیران ہوں کہ کیوں؟! کیوں؟! اور پھر کیوں؟! ہر ایک کو نیچے لانا ہوگا جو وہ استعمال کرتا ہے… پوائنٹ!

میں نے کبھی الپس اور ہمالیہ اور قراقرم میں 4000 پر کاغذ کا ایک رومال بھی نہیں چھوڑا۔ یہ پہاڑ کی طرف اور پہاڑ پر موجود دیگر کوہ پیماؤں اور آنے والوں کے لیے تعلیم اور احترام کا سوال ہے۔

کوہ پیما کلاڈیو سرڈینو نے اپنے تبصرے میں لکھا کہ بطور  کوہ پیمامیں حیران ہوں کہ ایسا کیوں؟! کیوں؟! اور پھر کیوں؟! ہر ایک جو کچھ وہاں استعمال کرتا ہے اسے وہ نیچے لانا ہوگا ، میں نے کبھی  ہمالیہ اور قراقرم میں4ہزار فٹ کی بلندی پر ایک کاغذی رومال بھی نہیں چھوڑیا۔یہ طرز عمل کوہ پیماؤں  کی تعلیم اور پہاڑوں کیلیے ان کے احترام پر سوالیہ نشان ہے،اس سب کی اجازت دینا ناقابل فہم اور ناقابل قبول ہے۔

متعلقہ تحاریر