اقوام متحدہ یاسین ملک کیخلاف غیرقانونی ٹرائل کا نوٹس لے،شاہد آفریدی
بھارت کی تنقیدی آوازوں کو خاموش کرنے کی مسلسل کوششیں بے سود ہیں، یاسین ملک کے خلاف من گھڑت الزامات کشمیر کی جدوجہد آزادی کو نہیں روک سکتے، سابق کپتان
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے اقوام متحدہ سے حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کیخلاف غیرقانونی ٹرائل کا نوٹس لینے کی اپیل کردی۔
شاہد آفریدی نے گزشتہ روز یاسین ملک کو سزا سنائے جانے سے قبل ٹوئٹ میں اپنی تشویش کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیے
بھارتی عدالت نے جھوٹے کیس میں حریت رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنادی
نئی دہلی: عدالت نے حریت رہنما یاسین ملک کو خلاف ضابطہ مجرم قرار دے دیا
شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ بھارت کی انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزیوں کے خلاف تنقیدی آوازوں کو خاموش کرنے کی مسلسل کوششیں بے سود ہیں۔ یاسین ملک کے خلاف من گھڑت الزامات کشمیر کی جدوجہد آزادی کو نہیں روک سکتے۔
India’s continued attempts to silence critical voices against its blatant human right abuses are futile. Fabricated charges against #YasinMalik will not put a hold to #Kashmir‘s struggle to freedom. Urging the #UN to take notice of unfair & illegal trails against Kashmir leaders. pic.twitter.com/EEJV5jyzmN
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) May 25, 2022
شاہد آفریدی نے اپیل کی کہ اقوام متحدہ کشمیر رہنماؤں کے خلاف غیر منصفانہ اور غیر قانونی ٹریل کا نوٹس لے۔