انٹرنیٹ ایکسپلورر 27 سال بعدآج سے ہمیشہ کیلیے بند

مائیکرو سافٹ نے 1995 میں ونڈوز 95 کے ساتھ اضافی پیکیج کے طور پر انٹرنیٹ ایکسپلورر متعارف کرایا تھا

ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ  نے انٹرنیٹ ایکسپلورر کو27 سال بعدآج سے ہمیشہ کیلیے بندکردیا۔

مائیکروسافٹ کی جانب سے ایکسپلورر 11 کیلیے سپورٹ بند کیے جانے کے بعد اب  ایکسپلورر استعمال کرنے والے صارفین کو مائیکروسافٹ ایج پر منتقل ہونا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے

کیا گوگل مصنوعی ذہانت میں انسانی جذبات بھی شامل کر رہا ہے؟

دنیا سے کاربن ڈائی آکسائیڈ ختم کرنے کیلیے پروجیکٹ ویسٹا پر کام جاری

مائیکرو سافٹ نے 1995 میں ونڈوز 95 کے ساتھ اضافی پیکیج کے طور پرایکسپلورر متعارف کرایا تھا۔ اس کے بعد مائیکروسافٹ کے انٹرنیٹ براؤزر کو ونڈوز تمام نئے ورژنز کے ساتھ پیکیج کے طور پرفراہم کیاگیا۔

2003 ایکسپلورر کے  عروج  کاسال تھا جب انٹرنیٹ استعمال کرنے والے 95 فیصد صارفین ایکسپلورر استعمال کررہے تھے تاہم  اس کے بعد انٹرنیٹ ایکسپلورر کا زوال شروع ہوگیا کیونکہ یہ دوسرے براؤزرز کے ساتھ مطابقت رکھنے میں ناکام رہا۔

 2016 کے بعد سے مائیکروسافٹ نے ایکسپلورر کا کوئی نیا ورژن متعارف نہیں کرایا ۔ درحقیقت ایکسپلورر 11 آخری ورژن ہے جو 2013 میں ریلیز کیاگیا تھا۔

متعلقہ تحاریر