انتظامیہ اور عوامی نمائندوں کی مجرمانہ غفلت سے سکھر گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا

سکھر کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جبکہ شہر میں نکاسی آب کا  نظام بھی بدترین ہوگیا ہے

سکھر کی شہری انتظامیہ کی عدم دلچسپی  کے باعث شہرمیں جاری ترقیاتی کام مکمل نہ ہوسکے۔نیو پنڈ کے مختلف علاقےٹوٹ پھوٹ کا شکار  ہیں جبکہ نکاسی آب نظام ناکارہ ہوچکا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سکھر انتظامیہ کے ڈپارٹمنٹ بلدیہ اعلیٰ سکھر اور محکمہ پبلک ہیلتھ کے افسران کی مجرمانہ غفلت اور مسلسل لاپروائی سمیت منتخب نمائندگان کی عدم توجہی کے باعث سکھر شہر میں جاری ترقیاتی ، نکاسی و فراہمی آب کے منصوبے مکمل نہیں ہو سکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

بلوچ خواتین پر تشدد و گرفتاری، انسانی حقوق کے چیمپئن بلاول خاموش

سکھر شہر کے مختلف علاقوں پرانا سکھر ،نمائش ،قریشی گوٹھ ،نیو پنڈ ،گڈانی پھاٹک روڈ سمیت دیگر علاقوں میں نکاسی و فراہمی کے ترقیاتی منصوبے تاخیر کا شکار نظر آتے ہیں ۔

نیو پنڈ درزی محلہ سمیت علاقے کی مختلف سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جبکہ  متاثرہ علاقوں میں نکاسی آب کا  نظام  بھی بدترین صورتحال کا شکار ہے ۔

نیو پنڈ درزی محلہ سمیت علاقے گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکے ہیں ۔ نکاسی آب اور گندگی کے ڈھیروں نے بھی علاقہ مکینوں کا جینا دوبھر کررکھا ہے۔ گندگی کے باعث شہر میں مختلف امراض بھی جنم لینے لگیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

سندھ حکومت نے سکھر کے شہریوں سے مفت علاج کی سہولت چھین لی

علاقہ مکینوں اور سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لیکر  بنیادی و بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ تحاریر