کمر توڑ مہنگائی نے عوام کا جمہوری نظام پر سے اعتماد اٹھادیا

پہلے ہی بہت ذلیل ہوگئے، جو حکومت آتی ہے چور ہوتی ہے، پنجاب کے ضمنی الیکشن میں عوام کی اکثریت نے کسی بھی سیاسی جماعت کو ووٹ دینے سے انکار کردیا، دنیا نیوز کے سروے میں انکشاف

ملک میں جاری کمر توڑ مہنگائی نے عوام کا اعتماد جمہوری نظام پر سے اٹھادیا۔ پنجاب کے ضمنی الیکشن میں عوام کی اکثریت نے کسی بھی سیاسی جماعت کو ووٹ دینے سے انکار کردیا۔

دنیا نیوز کے میزبان اجمل جامی  نے  ضمنی انتخابات کے سلسلے میں عوام کی رائے جاننے کیلیے پنجاب اسمبلی کے متعلقہ حلقوں کا دورہ کیاجہاں شہریوں کی تشویشناک آرا سامنے آئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ملک میں مہنگائی کا 13سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، عوام کی چیخیں نکل گئیں

ملک میں مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، سالانہ شرح27.8فیصد تک جاپہنچی

اینکر پرسن اجمل جامی نےپنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ضمنی الیکشن کے سلسلے میں جھنگ کا دورہ کیا اور رائے دہندگان سے الیکشن میں ووٹ دینے کے حوالے سے گفتگو کی۔

اس موقع پر ایک دکاندار نے ملک میں جاری موجودہ مہنگائی کا ذمے دار ن لیگ کو قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ پچھلے الیکشن میں ن لیگ کو ووٹ دیا تھا تاہم اس مرتبہ وہ پی ٹی آئی کو ووٹ دیں گے۔

اجمل جامی کے سوال پر ایک شہری نے کہا کہ وہ ضمنی الیکشن میں کسی جماعت ووٹ نہیں دیں گے، چاہے جس جماعت کو ووٹ دیں  مہنگائی ہی ہوتی ہے، اس لیے اس مرتبہ کسی کو ووٹ نہیں دیں گے، ملک ایسا ہی چلتا رہے،ا نگریزوں کا اقتدار ہونا چاہیے۔

ایک اور شہری نے کہا کہ ووٹ نہیں دینا ، اپنا ہی ووٹ بن گیا ہے، پہلے کوئی کم برا حال ہوا ہے جو ووٹ دیں۔ ایک اور شہری کا کہنا تھا ووٹ دیکر پہلے ہی بہت ذلیل ہوچکے ہیں،اب کسی کو ووٹ نہیں دیں گے۔

ایک شہری کاکہنا تھا کہ ووٹ دینے کا کوئی فائدہ نہیں ، غریب کا کوئی نہیں سوچتا،جو حکومت  آتی ہے وہ چور ہوتی ہے۔ ایک شہری کا کہنا تھا کہ اس نے پچھلے الیکشن میں بھی ن لیگ کو ووٹ دیا تھا اور دوبارہ ن لیگ کو ووٹ دیگا کیونکہ مہنگائی بہت ہوگئی ہے۔

متعلقہ تحاریر