بورس جانسن کےہندو وزیرخزانہ رشی سوناک نئے برطانوی وزیراعظم ہونگے؟

رشی سوناک کنزرویٹو پارٹی کی سربراہی اور وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں شامل، سابق برطانوی وزیر خزانہ نے 2017 میں برطانوی دارالعوام  کی رکنیت کا حلف بھگود گیتا پر اٹھایا تھا

کیا بورس جانسن کے ہندو وزیرخزانہ نئے برطانوی وزیراعظم ہوں گے؟سابق برطانوی وزیرخزانہ رشی سوناک باقاعدہ طور پر  کنزرویٹو پارٹی کی سربراہی اوروزارت عظمیٰ کی دوڑ می ں شامل ہوگئے۔

یاد رہے کہ بورس جانسن کے وزارت عظمیٰ چھوڑنے کے اعلان سے قبل رشی سوناک نے ان  کی کابینہ کو چھوڑنے کا  اعلان کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

پارٹی گیٹ اسکینڈل برطانوی وزیراعظم  بورس جانسن کو لے ڈوبا

سابق جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے پر قاتلانہ حملے میں ہلاک

رشی سوناک نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پرہیش ٹیگ لیٹس ریڈی فور رشی استعمال کرتے ہوئے ایک وڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنا خاندانی پس منظر او ر والدین کا تعارف پیش کیا ہے۔

رشی سوناک نے وڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ  میں کنزرویٹو پارٹی کا اگلا لیڈر اور آپ کا وزیراعظم بننے کے لیے کھڑا ہوں، آئیے اعتماد بحال ،معیشت کی تعمیر نو اور ملک کو دوبارہ متحد کریں۔

واضح رہے کہ  رشی سوناک  2015 سے برطانوی پارلیمنٹ کے رکن ہیں،انہیں بطور  وزیر خزانہ کرونا  وبا  کے دوران اقتصادی معاملات پر گرفت کی وجہ سے سراہا گیا ،اس  دوران انہوں نے اقتصادی پیکیج بھی متعارف کرایا تھا۔تاہم انہیں عام عوام کے طرز زندگی کے بڑھتے اخراجات کی روک تھام میں ناکافی پر تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔

یاد رہے کہ رشی راسخ العقیدہ ہندو ہیں جنہوں نے 2017 میں برطانوی دارالعوام  کی رکنیت کا حلف بھگود گیتا پر اٹھایا تھا۔

متعلقہ تحاریر