جبران ناصر کا دعا زہرا کے ٹی وی اور یوٹیوب پر انٹرویو روکنے کا مطالبہ

جبران ناصر کے مطابق دعا زہرا کے ٹی وی اور یوٹیوب کے انٹرویو روکنے کیلئے پیمرا اور پی ٹی اے کو درخواست دی ہے

دعا زہرا  کے والد مہدی کاظمی کے وکیل جبران ناصر کا کہنا ہے کہ   کم سن بچی دعا زہرا کا انٹرویو کرنے اور اپنی مرضی کا بیان دلوانے والوں کے خلاف متعلقہ اداروں میں درخواست دی جا چکی ہے ۔

وکیل جبران ناصرنے ٹوئٹر پراپنے ایک  پیغام میں کہا کہ  کم عمربچی دعا زہرا کا انٹرویو کرنے، انتہائی بیان دلوانے  اور دیگر جھوٹا پروپیگینڈا کرنے والے  یوٹیوبرز اور دیگر کے خلاف متعلقہ اداروں میں درخواستیں دی جاچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

جبران ناصر کا سما نیوز پر دعا زہرا کے انٹرویو پر افسوس کا اظہار

سوشل میڈیا پراپنے بیان میں جبران ناصر کا کہنا تھا کہ دعا زہرا کے  ٹی وی اور یوٹیوب  کے انٹرویو سے متعلق پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)  کو 13 جولائی کو شکایات جمع کروائی گئیں ۔

مہدی کاظمی کے وکیل نے کہا کہ  پیمرا اور پی ٹی اے کو درخواست کے حوالے سے آج یاد دہانی  کروائی گئی ہے ۔توقع کرتے ہیں اس حوالے سے کارروائی کی جائے گی ۔

جبران ناصر نے کہا کہ پولیس کی اپنی رپورٹ کے مطابق  دعا زہرا نابالغ بچی ہے اور اس کو اغوا کرکے اس سے شادی کی گئی ہے ۔

خیال رہے اس سے قبل کراچی سے پنجاب جاکر پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا اور ظہیراحمد کا سما نیوز پر انٹرویو نشر ہونے پر مہدی کاظمی کے وکیل جبران ناصر نے افسوس کااظہار کیا تھا ۔

انہوں نے کہا تھا کہ بحیثیت معاشرہ ہماری اخلاقیات کو آمروں اور سیاست دانوں نے بہت پہلے دفن کردیا تھا جو کچھ ہم میڈیا پر دیکھتے ہیں وہ صرف ٹرکل ڈاؤن کا اثر ہے۔

متعلقہ تحاریر