ایلون مسک کا ایک کے بعد ایک جنسی اسکینڈل سامنے آنے لگا
گوگل کے شریک بانی سرگی برن اور ان کی اہلیہ نکول شناہن کے درمیان طلاق کی وجہ ایلون مسک ہیں،امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کا دعویٰ،سرگی اب بھی میرا دوست ہے، گزشتہ رات ہم ساتھ تھے، ایلون مسک نے خبر کو بکواس قرار دیدیا

دنیا کی امیر ترین کاروباری شخصیت اور برقی گاڑیاں بنانے والی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کےمالک ایلون مسک کا ایک کے بعد ایک جنسی اسکینڈل سامنے آنے لگا۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے ایلون مسک کو گوگل کے شریک بانی سرگی برن اور ان کی اہلیہ نکول شناہن کے درمیان طلاق کی وجہ قرار دیدیا۔
یہ بھی پڑھیے
مسک کا خلائی کھلونے بنانے کا اعلان، باربی ڈول خلامیں بھیجی جائے گی
مسک خریداری کے معاہدے سے دستبرار، ٹوئٹر کا قانونی کارروائی کا انتباہ
وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق گوگل کے شریک بانی سرگی برن نے حالیہ مہینوں میں اپنی اہلیہ کیساتھ ایلون مسک کے مختصر افیئر کا علم ہونے کے بعد اپنے مشیروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایلون مسک کی کمپنیوں میں ان کی ذاتی سرمایہ کاری کو حالیہ مہینوں میں فروخت کردیں۔
وال اسٹریٹ جرنل نے معاملے سے آگاہ افراد کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ایلون مسک کاگزشتہ سال دسمبر میں سرگی برن کی اہلیہ نکول شناہن کے ساتھ میامی میں مبینہ رابطہ ہوا تھا جو مسک کے ساتھ برن کی طویل رفاقت کے خاتمے کی وجہ بنا ہے جنہوں نے 2008 کے مالی بحران کے دوران ٹیسلا کے شریک بانی کی مدد کی تھی۔سرگئی برن نے رواں سال جنوری میں شناہن کو طلاق دینے کیلیے کیس فائل کیا تھا۔

اخبار کے مطابق مسک کی کمپنیوں میں برن کی ذاتی سرمایہ کاری کا حجم معلوم نہیں ہے، اور یہ بھی واضح نہیں ہے کہ آیا کوئی فروخت ہوئی ہے یا نہیں۔بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق ایلون مسک 242 ارب ڈالر کی دولت کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص ہیں جبکہ 94.6 ارب ڈالر کی مجموعی مالیت کے ساتھ سرگی برن دنیا کے آٹھویں امیر ترین انسان ہیں۔
یہ افیئرمسک کی ذاتی زندگی کےبارےمیں ہونے والے انکشافات کے سلسلے میں تازہ ترین اضافہ ہے۔رواں برس کی ابتدا میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ایلون مسک اپنی مصنوعی ذہانت کی کمپنی نیورا لنک کی ایک سینئر ایگزیکٹو کے ہاں پیدا ہونے والے جڑواں بچوں کے باپ بنے ہیں۔
ایک اور امریکی خبررساں ادارے انسائیڈرکے مطابق مسک کی ایک اور کمپنی اسپیس ایکس نے ایلون مسک پر 2016میں جنسی ہراسانی کا الزام لگانے والی اپنی ملازمہ کو ڈھائی لاکھ ڈالر ادا کیے تھے۔ایلون مسک نے کہا تھا کہ یہ الزامات بالکل غلط ہیں اور ان کے ٹوئٹر انکارپوریشن کےساتھ ہونے والے معاہدے کو نقصان پہنچانے کیلیے لگائے گئے ہیں، یاد رہے کہ ایلون مسک اب خود ٹوئٹر کے ساتھ کیے گئے معاہدے پیچھے ہٹنے کی کوشش کررہے ہیں۔
وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق مسک کا شاناہن کے ساتھ افیئر دسمبر میں میامی کے آرٹ باسل میں ہوا جبکہ ایک دوسری تقریب میں مسک نے برن سے معافی بھی مانگی تھی۔
This is total bs. Sergey and I are friends and were at a party together last night!
I’ve only seen Nicole twice in three years, both times with many other people around. Nothing romantic.
— Elon Musk (@elonmusk) July 25, 2022
دریں اثنا ایلون مسک نے نکول شناہن کے ساتھ تعلقات اور سرگئی برن کے ساتھ دوستی کے خاتمے کی خبروں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے بکواس قراردیا ہے۔انہوں نے وال اسٹریٹ جنرل کی خبر اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ سراسر بکواس ہے، سرگی اور میں اب بھی دوست ہیں،ہم گزشتہ رات بھی تقریب میں ایک ساتھ تھے۔
مسک نے مزید کہا کہ میں نے 3 سال کے دوران نکول کو دو مرتبہ دیکھا ہے، دونوں مرتبہ اطراف کئی لوگ موجود تھےاور کچھ بھی رومانوی نہیں تھا۔