فنانشل ٹائمز کا تحریک انصاف اور شریف برادران پر سنگین مالی بے ضابطگیوں کاالزام

عارف نقوی نےبرطانیہ میں خیرات کیلیے اکٹھا کیے گئے 2.12ملین ڈالر تحریک انصاف کو منتقل کیے، کے الیکٹرک کی فروخت کا معاہدہ یقینی بنانے کیلیے شریف برادران کو 20 ملین ڈالر ادا کیے، برطانوی اخبار

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے پاکستانی سیاست میں تہلکہ مچادیا، پاکستان تحریک انصاف اور شریف برادران پر سنگین مالی بے ضابطگیوں کے الزامات عائد کردیے ۔

فنانشل ٹائمز نے اپنی خبر میں کہا ہے کہ کےالیکٹرک کی ملکیتی کمپنی ابراج گروپ کے مالک عارف نقوی نے کیمن آئی لینڈز میں شامل کمپنی ووٹن کرکٹ لمیٹڈ کو پاکستان تحریک انصاف کے بینک رول کے لیے استعمال کیا۔

یہ بھی پڑھیے

کنگلی حکومت کا اقتدار سے چمٹے رہنے کا فیصلہ، پی ٹی آئی کے 11 ایم این ایز کے استعفے منظور

کے پی اور پنجاب میں فتح کے جھنڈے گاڑنے کے بعد عمران خان نے سندھ میں پڑاؤ کی ٹھان لی

برطانوی اخبار کے مطابق عارف نقوی نے کے الیکٹرک کی  1.77ارب ڈالر میں شنگھائی الیکٹرک کوفروخت یقینی بنانے کیلیے شریف برادران کو 20ملین ڈالرادا کیے۔

اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ عارف نقوی نے تحریک انصاف کو فنڈز فراہم کرنے کیلیے2013 میں  برطانیہ میں ووٹن ٹی 20 کپ کا انعقاد کروایا جس میں خیراتی کاموں کے نام پر جمع ہونے والی بھاری رقوم میں سے 2.12ملین ڈالر ابراج انویسٹمنٹ لمیٹڈ کے بینک اکاؤنٹس کے ذریعے پاکستان میں مختلف بینک اکاؤنٹس کے ذریعے تحریک انصاف کو منتقل کیے گئے۔

خبر میں عارف نقوی اور ان کے ملازم کی ای میلز کی بنیاد پر دعویٰ کیاگیا ہےکہ ووٹن کرکٹ  کے اکاؤنٹس سے تحریک انصاف کو منتقل کی گئی   رقم میں سے1.2ملین ڈالر  سب سے بڑا حصہ پاکستان کے نجی بینک کے مالکانہ حقوق رکھنے والی اماراتی شاہی خاندان کے فرد اور وزیر شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے فراہم کیے تھا۔

خبر کے مطابق تحریک انصآف کو رقم کی منتقلی کے لیے کراچی کے تاجر طارق شفیع اور لاہور میں انصاف ٹرسٹ کے بینک اکاؤنٹ استعمال کیے گئے۔

برطانوی اخبار کے مطابق شیخ نہیان نے تبصرے کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا البتہ عمران خان نےتصدیق کی کہ شفیع نے پی ٹی آئی کوچندہ دیا۔

 برطانوی اخبار کےمطابق عمران خان نے کہا کہ یہ طارق شفیع کوجواب دینا ہےکہ اس نے یہ رقم کہاں سےحاصل کی، ابراج کی جانب سے ووٹن کرکٹ کے ذریعے 1.3 ملین ڈالردینےکا علم نہیں تھا، پی ٹی آئی کو شیخ نہیان سےملنے والے فنڈز کے بارے میں علم نہیں۔

خبر میں دعویٰ کیا گیا ہےکہ2016 میں مالی مشکلات کا شکار ہونے کے بعد ابراج انویسٹمنٹ گروپ کے مالک عارف نقوی نے پاکستان میں واقع اپنی کمپنی کے الیکٹرک چین  کی شنگھائی الیکٹرک کو1.77ارب ڈالر میں  فروخت   کرنے کا معاہدہ کیا۔

خبر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں اس معاہدے کے لیے سیاسی منظوری اہم تھی جس کے لیے عارف نقوی نے شریف برادران اور عمران خان دونوں کی حکومتوں کی حمایت کے لیے لابنگ کی۔

خبر میں امریکی پراسیکیوٹرز کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ2016 میں عارف نقوی نے پاکستانی سیاستدانوں   کی حمایت حاصل کرنے کے لیے 20 ملین ڈالر کی ادائیگی   کی منظوری دی۔

خبر کے مطابق یہ ادائیگی مبینہ طور پر نواز شریف اور ان کے بھائی شہباز کے لیے تھی  تاہم دونوں بھائیوں نے اس معاملے میں کسی قسم کی معلومات دینے سے انکار کیا ہے۔

خبرکے مطابق  جنوری 2017 میں عارف نقوی نے ڈیووس میں نواز شریف کے لیے عشائیہ کا اہتمام کیا۔ بعد ازاں عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے بعد نقوی نے ان سے ملاقات کی۔ خبرکے مطابق وزارت عظمیٰ کے منصب پر رہتے ہوئے  عمران خان نے  کے الیکٹرک کی فروخت میں تاخیر پر حکام کو تنقید کا نشانہ بنایا لیکن معاہدہ ابھی تک مکمل نہیں ہوسکا ہے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے فنانشل ٹائمز کی خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ  عارف نقوی نے الیکشن کمیشن  میں ایک حلف نامہ جمع کرایا ہے  کہ تمام فنڈنگ ​​قانونی ہے، وہی حلف نامہ جو انہوں نے پی ٹی آئی کو جمع کرایا ۔انہوں نے کہا کہ اگرکچھ غیر قانونی ہے تو وہ  عارف نقوی اور برطانوی حکام کے درمیان ہے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اسی خبرکا صریح دعویٰ ہے کہ عارف نقوی کی طرف سے شریفوں کو رشوت کے طور پر 20 ملین امریکی ڈالر ادا کیے گئے ہیں۔

متعلقہ تحاریر