جیالے ایم این اے کی فرعونیت، سیلاب زدگان کے سامنے منرل واٹر سے جوتے دھوئے
پیپلز پارٹی کے جیالے رکن قومی اسمبلی پیرامیرشاہ جیلانی نے سیلاب زدہ گاؤں کے دورے کے دوران شاہانہ طرزعمل اپنایا، گاؤں والوں کے سامنے منرل واٹر سے اپنے جوتے دھوتے ہیں اور بے فکری سے سگریٹ نوشی کے مزے لے رہے ہیں

پیپلزپارٹی کے جیالے رکن قومی اسمبلی پیر امیرشاہ جیلانی نے سیلاب زدہ علاقے کے دورے کے دوران شاہانہ طرزعمل اپنایا۔ سیلاب زدگان کے درمیان بادشاہوں کی طرح براجمان ہوکر بھوک و پیاس سے بلکتے سیلاب متاثرین کے سامنے منرل واٹرسے اپنے جوتے دھوتے رہے اور بے گھر ہونے والوں کا غم دھویں میں اڑاتے رہے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرتی ایک وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی پیر امیرعلی شاہ جیلانی ایک بادشاہ کی طرح بیٹھے ہیں اور گاؤں والوں کے سامنے منرل واٹر سے اپنے جوتے دھوتے ہیں اور بے فکری سے سگریٹ نوشی کے مزے لے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
سندھ کے عوام کا صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا، پیپلز پارٹی کے وزراء کا گھیراؤ شروع
سوشل میڈیا پرایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں پی پی پی کےایم این اے پیر امیرعلی شاہ جیلانی ایک آرام دہ نشست پر براجمان ہیں جبکہ سیلاب سے تباہ حال عوام ان کے قدموں میں زمین پر بیٹھی ہوئی ہے اور وہ کولڈ ڈرنک پیتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔
سیلاب اور وڈیرے کے بیٹے ۔ فرش پر بیٹھی غریب عوام ہے ۔ چارپائی پر بیٹھے کولڈ ڈرنک پیتے یہ ایم این اے پیر امیر علی شاہ جیلانی ہے ۔ سائیں بوتل پینے کے بعد سگریٹ سُلگاتے ہیں ۔ پھر پیر صاحب منرل واٹر پانی سے اپنا جوتا صاف کرتے ہیں ۔ ہائے میری سندھ کے نصیب pic.twitter.com/8brW56Wwbz
— Sanjay Sadhwani (@sanjaysadhwani2) August 29, 2022
یہ ویڈیو صحافیوں نے سندھ میں اشرافیہ اور جاگیرداری کو بے نقاب کرنے کے لیے پوسٹ کی تھی۔ تھرپارکر کے حلقہ این اے 221 سے پیپلز پارٹی کے ایم این اے پیر امیر علی شاہ جیلانی کو ایک شاہی کی طرح دیہاتیوں کے درمیان بیٹھے دیکھا گیا جو مبینہ طور پر رواں مون سون سیزن میں طوفانی بارشوں سے متاثر ہوئے تھے۔
غریب دیہاتی پی پی پی کے ایم این اے جیلانی کے سامنے سر جھکا کر بادشاہ جیسا سلوک کررہے تھے۔ قومی اسمبلی کے رکن کو کولڈ ڈرنک پیتے اور سگریٹ نوشی کرتے ہوئے دیکھا گیا اور بعد میں انہوں نے منرل واٹر سے اپنے جوتے دھوئے۔
یہ بھی پڑھیے
پولیس افسر سائل کے مسائل حل کرنے کے بجائے اسکے کاندھوں پر بوجھ بن گیا
یہ ویڈیو ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب سندھ کے کئی علاقے سیلاب کی زد میں ہیں اور کئی شہروں کو صوبائی حکومت نے ’آفت زدہ‘ قرار دیا ہے۔ سیلاب زدہ علاقوں میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ ساتھ مسلح افواج کی جانب سے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں بدستور جاری ہیں۔
تھرپارکر بھی سندھ کے ان بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں شامل ہے جہاں مویشیوں کی زیادہ اموات ہوتی ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو خوراک کی قلت کا سامنا ہے۔









