عمران خان کا انصاف اکیڈمی پورٹل سے پنجاب کے ہر گھر میں اسکول بنانے کا عزم

سربراہ  پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پنجاب میں انصاف اکیڈمی پورٹل کے اجراء پر پنجاب حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے پنجاب کا ہر گھر اسکول میں تبدیل ہوجائے گا جبکہ نویں سے بارہویں تک  طلبا و طلبات کو مفت تعلیم فراہم کی جائے گی

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کاکہنا ہے کہ پنجاب میں انصاف اکیڈمی کے ذریعے ہرگھرمیں اسکول قائم ہوگاجبکہ نویں سے بارہویں تک کے طلبہ و طلبات کو مفت تعلیم فراہم کی جائے گی ۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ انصاف اکیڈمی کےاجراء کے ذریعے پی ٹی آئی کا ایک اور وعدہ پورا کرنے پر پنجاب حکومت کو مبارک دیتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیے

راولپنڈی کے پرائیویٹ اسکولز طلباء سے بجلی کی قیمت بھی وصول کرنے لگے

 سابق وزیراعظم نے بتایا کہ پنجاب میں انصاف اکیڈمی پورٹل کے ذریعے ہر گھر اسکول میں تبدیل ہوجائے گا۔ پورٹل 7,000 سےزائد لیکچرز، کوئزز اور ایم سی کیوزپرمشتمل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انصاف اکیڈمی پاکستان میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا پورٹل ہے جس کے ذریعے پنجاب کے ہرگھر میں تعلیم عام ہوگی جبکہ نویں سے بارہویں جماعت کےطلبہ و طالبات کیلئےمفت تعلیم کا اہتمام ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے خیبر پختون خوا کے 2 لاکھ 44 ہزار طلباو طالبات  کو انصاف ایجوکیشن کارڈ کے ذریعے  فیسز میں 100 فیصد رعایت دینے کااعلان کیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان کا خیبر پختونخوا میں اعلیٰ تعلیم کیلئے فیسز میں 100 فیصد رعایت کا اعلان

پی ٹی آئی چیف نے بتایا تھا کہ ہماری خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت نے اپنا ایک اور وعدہ پورا کردیا ہے۔ صوبائی حکومت سرکاری کالجز میں 2 لاکھ 44 ہزارطلبا و طالبات کو 100فیصد فیسز معاف کردے گی ۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل دورمیں بطورِخاص تعلیم ہی ایک بہترمستقبل کی کنجی ہے اورخیبرپختونخوا میں تعلیمی مواقع کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کررہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر