ایزی پیسہ نے ‘ایمرجنگ پیمنٹ ایوارڈ 2020 جیت لیا
ایزی پیسہ نے رواں سال مسلسل دوسری بار 'دی انوویٹرز 2020' ایوارڈ بھی جیتا تھا۔
پاکستان کے سب سے بڑے ڈیجیٹل پے منٹ پلیٹ فارم ایزی پیسہ نے ‘ایمرجنگ پیمنٹ ایوارڈ 2020ء’ جیت لیا ہے۔
‘ورچوئل ایمرجنگ پیمنٹ ایوارڈ’ جیتنے والی کمپنیوں کا اعلان ایک آن لائن تقریب میں کیا گیا۔ معروف موبائل بینکنگ پلیٹ فارم ایورڈ جیتنے والی دو کمپنیوں میں شامل ہے۔ جبکہ ایوارڈ کی دوڑ میں چار کمپنیاں شامل تھیں۔
ایزی پیسہ مالی شمولیت کے میدان میں ایک اہم کمپنی کے طور پر پہلی مرتبہ سامنے نہیں آئی۔ یہ کپمنی ڈیجیٹل مالیاتی خدمات میں دیگر کمپنیوں کے ساتھ شراکت قائم کر کے نمایاں پیشرفت کررہی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستان ریلویز 230 جدید مسافر کوچز خریدے گی
ایزی پیسہ کے سی ای او محمد مدثر عاقل کا کہنا ہے کہ ‘ کمپنی کا 2020ء کے معروف ایمرجنگ ادائیگی ایوارڈ کا فاتح بننا ہمارے لیے فخر کی بات ہے’۔
انہوں نے کہا کہ ‘ہمارے ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کی ترقی میں کردارادا کرنے کے عزم کو مزید تقویت ملی ہے۔ ایزی پیسہ نے ہمیشہ عوام کی ڈیجیٹل مالی شمولیت کے لیے کردار ادا کرنے کی کوشش کی ہے’۔
محمد مدثر اقبال نے مزید کہا کہ ‘روزانہ لاکھوں لوگوں کی خدمت کرنے والے پاکستان میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے ڈیجیٹل والٹ ایپ کی حیثیت سے ہم ایزی پیسہ پلیٹ فارم کی تعمیر جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔ اس کے ذریعے تمام پاکستانی ملکی رسمی معیشت میں حصہ لینے کے قابل ہوں گے’۔
واضح رہے کہ ایزی پیسہ نے رواں سال مئی میں گلوبل فنانس میگزین کی جانب سے مسلسل دوسری بار ‘دی انوویٹرز 2020ء’ ایوارڈ بھی جیتا تھا۔
یہ بھی پڑھیے