آئی جی پنجاب نے وفاق کو خدمات واپس لینے کے لیے درخواست کردی

فیصل شاہکار کا کہنا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر پنجاب حکومت کے ساتھ مزید کام نہیں کرسکتا۔

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے مزید کام کرنے سے انکار کر دیا، آئی جی پنجاب نے وفاقی حکومت کو خدمات جاری نہ رکھنے کے بارے میں لکھ دیا۔

ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے چارج چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا، ان کا کہناہے کہ پنجاب میں مزید کام جاری نہیں رکھ سکتا، ذاتی وجوہات کی بنیاد پر مزید کام نہیں کر سکتا، درخواست ہے پنجاب سے میری خدمات واپس لی جائیں۔

Letter from IG Punjab

یہ بھی پڑھیے

عمران خان کو کتنی گولیاں لگیں؟ شوکت خانم اسپتال کا وضاحتی بیان جاری

وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس بےاثر، عمران خان پر حملہ آور ملزم کا دوسرا بیان بھی باہر آگیا

یاد رہے کہ وزیر آباد میں عمران خان پر حملے کے بعد پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے آئی جی پنجاب کے تبادلے کا مطالبہ کیا جارہا تھا، اس کے علاوہ پنجاب حکومت اور آئی جی کے درمیان تقرر و تبادلوں سمیت دیگر معاملات پر بھی تناﺅ تھا، سی سی پی او کے چارج نہ چھوڑنے کے معاملے پر بھی آئی جی پنجاب ناخوش تھے۔

متعلقہ تحاریر