نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے ضمانت طلبی، چوہدری شجاعت لندن جائیں گے

مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف کی جانب سے پاکستان واپسی سے قبل ضمانت مانگے جانے کے بعد پاکستان مسلم لیگ قائد (پی ایم ایل ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کے لندن جانے کا امکان ہے، سابق وزیراعظم کے صاحبزادے چوہدری سالک نے نواز شریف کو اپنے والد کا اہم ترین پیغام پہنچا دیا ہے

پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف کی پاکستان واپسی سے قبل ضمانت مانگے جانے کے بعد مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کے لندن جانے کا امکان ہے۔

مسلم لیگ نون کے قائد نوازشریف کی جانب سے پاکستان واپسی سے قبل ضمانت مانگے جانے کے بعد پاکستان مسلم لیگ قائد (پی ایم ایل ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کے لندن جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیے

رانا ثنااللہ کا نواز شریف کی واپسی پر تاریخ ساز استقبال کا اعلان مگر تاریخ نہیں بتائی

سابق وزیراعظم نوازشریف نے پاکستان واپسی سے قبل اس بات کی ضمانت مانگی ہے کہ ان کی پاکستان آمد کے بعد انہیں حکومت کی جانب سے کسی کارروائی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

یہ پیش رفت مسلم لیگ قاف کے رہنما سالک حسین کی لندن میں نواز شریف سے ملاقات کے بعد ہوئی۔قاف لیگ کے رہنما سالک حسین اور نواز شریف کی ہفتہ کو لندن میں ملاقات ہوئی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی قائد نواز شریف وفاقی وزیر چوہدری سالک کی یقین دہانیوں سے غیرمطمئن نظر تاہم انہوں نے چوہدری شجاعت سے ملاقات پر آمادگی ظاہر کردی ہے ۔

مسلم لیگ قاف کے رہنما سالک چوہدری اور نون لیگ کے قائد کے درمیان لندن میں ہوئی ملاقات کے دوران ملک کو درپیش مشکلات سے نکالنے کے لیے ملکر کام کرنے کا فیصلہ کیا۔

پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی کال پر پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل کے پیش نظر چوہدری سالک کی لیگی قائد نواز شریف  سے ملاقات کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق چوہدری سالک نے اپنے والد چوہدری شجاعت کا پیغام بھی نواز شریف کو پہنچایا۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز، حسین نواز اور حسن نواز بھی موجود تھے۔

ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سالک نے کہا کہ نون لیگ کے قائد نواز شریف سے وطن واپسی کی درخواست کی ہے تاہم انہوں نے کوئی واضح جواب نہیں دیا۔

چوہدری سالک اسمبلیوں کی تحلیل کے تصور کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے موجودہ وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے حکومت میں شامل ہونے سے قبل چوہدری شجاعت حسین کو اعتماد میں نہیں لیا۔

یہ بھی پڑھیے

نواز شریف اور چوہدری سالک کی ملاقات: کیا پنجاب میں حکومت تبدیل ہونے جارہی ہے؟

مونس الہیٰ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ مونس الٰہی جب چاہیں ان سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ ہم ذاتی مفادات کیلئے نہیں بلکہ  ملک کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں ۔

وفاقی وزیر چوہدری سالک نے کہا کہ  چوہدری شجاعت حسین 2024 تک پاکستان مسلم لیگ قائدکے صدر رہیں گے۔ وہ اگلے عام انتخابات میں پارٹی کی قیادت کریں گے۔

سابق وزیراعظم کے صاحبزادے چوہدری سالک نے کہا کہ وہ لوگ جنہوں نے چوہدری شجاعت کو پارٹی کی صدارت سے ہٹانے کی بات کی تھی وہ اسی شام ان کے ساتھ بیٹھے تھے۔

متعلقہ تحاریر