عامر لیاقت کی نازیبا وڈیو وائرل کرنے کے کیس میں دانیہ شاہ کی ضمانت منظور

دانیہ کے خلاف کوئی شواہد نہیں ہیں، ایف آئی اے نے ناقص تفتیش کی ہے، وکیل کے دلائل سننے کے بعد سندھ ہائیکورٹ نے 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی

سندھ ہائیکورٹ نے سابق رکن قومی اسمبلی مرحوم عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے کیس میں ان کی سابقہ  تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی  ضمانت  کی منظور کرلی۔

سندھ ہائیکورٹ میں دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی جس میں ملزمہ دانیہ کے وکیل لیاقت گبول ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ دانیہ کے خلاف کوئی شواہد نہیں ہیں، ایف آئی اے نے ناقص تفتیش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی سٹی کورٹ نے عامر لیاقت حسین کی بیوہ دانیہ شاہ پر فرد جرم عائد کردی

عامر لیاقت وڈیو وائرل کیس:ملزمہ دانیہ کی درخواست ضمانت پھر مسترد

عدالت نے دانیہ کے وکیل کے دلائل پر فیصلہ سناتے ہوئے ملزمہ کی درخواست ضمانت منظور کرلی اور  دانیہ کو2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

اس سے قبل سیشن عدالت نے ملزمہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔واضح رہے کہ دانیہ پر عامر لیاقت کی نجی ویڈیوز وائرل کرنے کا الزام ہے جس پر مرحوم کی بیٹی دعا عامر نے مقدمہ درج کروایا تھا۔  دانیہ شاہ عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں، انہیں دسمبر 2022 میں ایف آئی اے نےگرفتار کیا تھا۔

متعلقہ تحاریر