جیل بھرو تحریک: پی ٹی آئی کے دو رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج
مقدمہ زبیر نیازی اور عباد فاروق کے خلاف درج کیا گیا ہے ، جس میں دہشتگردی ، جلاؤ گھیراؤ اور بلوہ کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
لاہور تھانہ سول لائنز پولیس نے جیل بھرو تحریک کے دوران ہنگامہ آرائی کرنے اور کارسرکار میں مداخلت پر پاکستان تحریک انصاف کے دو رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقدمہ تھانہ سول لائنز میں سب انسپکٹر افضل ورک کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ، جس میں پی ٹی آئی رہنما زبیر نیازی اور عباد فاروق کا نامزد کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
اسلام آباد میں خصوصی افراد کے سرکاری مرکز میں طلبہ پر تشدد کا انکشاف
بچی کو قرآن پڑھاتے ہوئے جنسی فعل پر مجبور کرنے والے مولوی کی وڈیو وائرل
سب انسپکٹر افضل نیازی کی مدعی میں درج کرائے گئے مقدمہ میں دہشت گردی ، جلاو گھراو اور بلوہ کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
پولیس کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر کے متن کے مطابق زبیر نیازی ساتھیوں کے ہمراہ خود جا کر پولیس موبائل میں بیٹھا تھے۔
ایف آئی آر کے مطابق مال روڈ پر میاں عباد فاروق نے پولیس موبائل پر حملہ کردیا۔ میاں عباد فاروق نے 70 سے 80 افراد کے ساتھ پولیس موبائل کو نقصان پہنچایا۔
ایف آئی آر کے مطابق حملہ آوروں نے پولیس موبائل کی فرنٹ اسکرین توڑ دی۔ حملے میں پولیس موبائل کو چاروں اطراف سے نقصان پہنچا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق میاں عباد فاروق نے باوردی ڈرائیور اور اہلکاروں کو دھمکیاں دیں۔ ملزمان زبیر نیازی سمیت بلوہ کرکے فرار ہوگئے۔