ملک کی پہلی خواجہ سرا نیوز اینکر مارویہ ملک پر لاہور میں قاتلانہ حملہ
دو مسلح افراد نے لاہور کینٹ میں مارویہ ملک کو گھر کے باہر نشانہ بنانے کی کوشش کی،خواجہ سراؤں کے لیے آواز اٹھانے پر دھمکی آمیز فون کالز اور پیغامات موصول ہو رہے ہیں، جان کو لاحق خطرات کے باعث لاہور چھوڑ دیا، علاج کیلیے آئی تھی، مارویہ ملک
ملک کی پہلی خواجہ سرا نیوز اینکر مارویہ ملک لاہور میں قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئیں۔
مارویہ ملک پر لاہور کینٹ میں ان کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کی گئی تاہم خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہیں۔
یہ بھی پڑھیے
اسلام آباد میں خصوصی افراد کے سرکاری مرکز میں طلبہ پر تشدد کا انکشاف
اسلامیہ کالج پشاور میں چوکیدار کی فائرنگ سے پروفیسر قتل
مارویہ ملک کے مطابق وہ ایک کلینک سے واپس آرہی تھیں جب دو حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔پولیس کو دیے گئے اپنے بیان میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں خواجہ سراؤں کے لیے آواز اٹھانے پر نامعلوم نمبروں سے دھمکی آمیز فون کالز اور پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ اپنی جان کو لاحق خطرات کے پیش نظر لاہور چھوڑکر اسلام آباد اور ملتان منتقل ہو گئی ہیں۔ وہ چند روز قبل علاج کے لیے لاہور واپس آئی تھیں۔انہوں نے کہاکہ ان کی سماجی سرگرمیاں ان پر قاتلانہ حملے کا اہم عنصر ہے ۔