کراچی میں ذہنی معذور بچہ بدفعلی  کے بعد قتل، لاش گاڑی سے برآمد

10سالہ محمد حسین کی لاش کورنگی 3 نمبر کے علاقے میں کار سے برآمد ہوئی، گاڑی کے مالک کو گرفتار کرلیا گیا، پوسٹمارٹم میں بدفعلی کے بعد گلا دبا کر قتل کرنے کی تصدیق ہوگئی

کراچی کے علاقے کورنگی 3 نمبر میں 10 سالہ ذہنی معذور بچہ بدفعلی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا۔

بچے کی تشدد زدہ لاش کار سے برآمد ہوئی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اپنے قبضے میں لیکر ضابطے کی کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کردی۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی: سابق جہادی کمانڈر خالد رضا کو 3ماہ قبل ہی قتل کاوقت بتائے جانے کاانکشاف

ڈیفنس میں دن دہاڑے لوٹ مار، پولیس کا ملزمان کی گرفتاری کا مشکوک دعویٰ

مقتول کی شناخت 10 سالہ محمد حسین کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق گاڑی کے مالک شہزاد کو پوچھ گچھ کیلئے حراست میں لے لیا جس کی موبائل فون ریپئرنگ کی دکان ہے۔

ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ طبی معائنے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد معلوم ہوا ہے کہ بچے کو بدفعلی  کے بعد گلا دبا کرکے قتل کیا گیا ہے۔بچے کے ماموں نے بتا یا کہ بچہ ذہنی طور پر معذور تھا،گرفتارشخص محلے کا رہائشی ہے اسی نے لاش کی اطلاع دی تھی جب کہ بچے کے والد حیدرآباد میں ملازمت کرتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر