پشاور میں فائرنگ: شوہر نے ناراض بیوی سمیت تین افراد کو قتل کردیا

فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں قاتل کی بیوی الفت ، سالی حمیرہ اور بیٹا وسیم شامل ہیں۔

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک شخص نے فائرنگ کرکے بیوی سمیت تین افراد کو قتل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے تھانہ شاہ پور کی حدود علاقے پخہ غلام میں گھریلو ناچاقی پر  خاوند نے میکے میں آئی ہوئی ناراض بیوی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

یہ بھی پڑھیے

وفاقی دارالحکومت میں سینئر صحافی کو بیوی اور سالے نے قتل کردیا

نور مقدم کیس؛ ظاہر جعفر کی سزائے موت برقرار، 25 سال قید بھی پھانسی میں تبدیل

پولیس کے مطابق فائرنگ سے چھوٹے بچے اور 2 خواتین سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے ، جبکہ دو افراز زخمی بھی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور طبی امداد کے لئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں قاتل کی بیوی الفت ، سالی حمیرہ اور بیٹا وسیم شامل ہیں جبکہ ملزم کفایت فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں ، جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ہے ، جس نے اپنی کارروائی شروع کردی ہے۔ امید ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

متعلقہ تحاریر