چونیاں میں چار اوباش نوجوانوں کی خواجہ سراء سے گن پوائنٹ پر بدفعلی

خواجہ سراء عروج کا کہنا ہے کہ ملزمان نے جنسی زیادتی کے ساتھ ساتھ تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور پیسے بھی چھین لیے۔

چونیاں کے نواحی گاؤں میں شادی کی تقریب میں چار اوباش نوجوانوں نے گن پوائنٹ پر خواجہ سراء کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

عروج نامی خواجہ سراء کے جنسی زیادتی کا واقعہ مہندی کی تقریب میں ڈانس پروگرام کے بعد پیش آیا ، جہاں چار اوباش نوجوانوں نے گن پوائنٹ پر زیادتی کی ، جس کا مقدمہ درج کرکے پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جب کہ تین کی تلاش کے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے 

پشاور میں فائرنگ: شوہر نے ناراض بیوی سمیت تین افراد کو قتل کردیا

وفاقی دارالحکومت میں سینئر صحافی کو بیوی اور سالے نے قتل کردیا

چونیاں کے نواحی گاؤں تریڈا میں مہندی کی تقریب میں الہٰ آباد سے ڈانس کرنے کے لیے آئے خواجہ سراء کے ساتھ اوباش ملزمان اشرف، عرفان اور عاصم وغیرہ نے اسد عرف عروج خواجہ سراء کو اسلحہ کی نوک پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

ملزمان نے دوران زیادتی  تشدد کا نشانہ بنایا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے رہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ خواجہ سراء عروج کا کہنا ہے کہ دو ملزمان نے زیادتی کی اور دو ملزمان اسلحہ پکڑ کر پہرہ دیتے رہے۔

پولیس کا بیان دیتے ہوئے خواجہ سراء عروج کا کہنا تھا کہ ملزمان نے پیسے بھی چھین لئے۔

پولیس نے متاثرہ خواجہ سراء کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر تین کی تلاش جاری ہے خواجہ سراء نے ڈی پی او قصور سے فوری انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ تحاریر