زمان پارک میں پولیس پارٹی پر حملہ، پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف تین مقدمات درج

پولیس کی مدعیت میں درج کیے گئے مقدمات میں دہشتگردی سمیت 13 دفعات شامل کی گئی ہیں۔

زمان پارک لاہور میں انسدادِ تجاوزات آپریشن کے معاملے پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے پولیس پر حملے کے تین مقدمات درج کر لیے گئے، مقدمات پولیس کی مدعیت میں درج کیے گئے۔

لاہور زمان پارک کل کے واقعات پر مقدمات تھانہ ریس کورس میں درج کیے گئے ہیں۔ مقدمات انسپکٹر ذوالفقار کی مدعیت میں درج کیے گئے ہیں۔ مقدمات میں دہشت گردی سمیت تیرہ دفعات شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے 

چونیاں میں چار اوباش نوجوانوں کی خواجہ سراء سے گن پوائنٹ پر بدفعلی

پشاور میں فائرنگ: شوہر نے ناراض بیوی سمیت تین افراد کو قتل کردیا

لاہور واقعہ میں 76 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ زمان پارک میں پی ٹی آئی کارکنان سے اسلحہ ، پیٹرول کی بوتلیں، پتھر اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔

زمان پارک انسداد تجاوزات آپریشن کے بعد ایلیٹ فورس کی گاڑی و پولیس اہلکار پر تشدد کیا گیا۔ پی ٹی آئی قیادت و کارکنوں کے خلاف مزید دو مقدمات درج کر لیے گئے۔

پولیس کے مطابق ایک مقدمہ تشدد کا شکار کانسٹیبل شفیق کی مدعیت میں درج کیا گیا ، پی ٹی آئی کے چالیس کارکنوں نے ڈیوٹی سے واپس جاتے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

دوسرا مقدمہ ایلیٹ فورس کی گاڑی تباہ کرکے نہر برد کرنے پر درج کیا گیا ، مقدمہ ایلیٹ فورس اہلکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ، دونوں مقدمات میں دہشت گردی ، اقدام قتل، ڈکیتی سمیت سنگین دفعات لگائی گئیں۔

پولیس کے مطابق مقدمہ دہشت گردی، اقدام قتل سمیت 13 دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ پولیس ٹیم دہشت گردی عدالت سے جاری سرچ وارنٹ لے کر زمان پارک گئی، بات چیت شروع کرتے ہی 300 نامعلوم کارکنوں نے حملہ کر دیا، کارکنوں کو پیٹرول بم پھینکنے کی کوشش کے دوران قابو کیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق تلاشی کے دوران زمان پارک سے رائفلیں برآمد ہوئیں، کارکنوں نے سینئر قیادت کی ایماء پر پولیس پر حملہ کیا۔

متعلقہ تحاریر