پی ٹی آئی کے تحصیل ناظم کی گاڑی کو راکٹ لانچر سے نشانہ بنایا گیا، ذرائع نیوز 360

نیوز 360 کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی میں 8 سے 9 افراد سوار تھے ، تحصیل ناظم عاطف خان سمیت تمام جاں بحق ہو گئے ہیں۔

ایبٹ آباد کے علاقے حویلیاں لنگراں میں گاڑی پر فائرنگ سے 8 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ نیوز 360 کو اہم ترین ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کے تحصیل ناظم کی گاڑی کو راکٹ لانچر سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے علاقے حویلیاں لنگراں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے تحصیل ناظم کی گاڑی پر راکٹ لانچر سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 8 سے 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیے

ڈیفنس کی موبائل فون شاپ ڈکیتی کیس میں گرفتار رکشہ ڈرائیور رہائی کے  بعد چل بسا

زمان پارک میں پولیس پارٹی پر حملہ، پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف تین مقدمات درج

نیوز 360 کو معتبر ذرائع نے بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں تحصیل ناظم عاطف منصف خان بھی شامل ہیں۔

جبکہ ڈی پی او ایبٹ آباد کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جس گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے وہ تحصیل ناظم عاطف خان تھی۔

پولیس کے بیان کے مطابق ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کی اور بعد میں گاڑی کو آگ لگا دی گئی۔ گاڑی میں 8 سے 9 افراد سوار تھے۔

واقعے کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں ، جنہوں نے ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔

دوسری جانب ڈی پی او ایبٹ آباد نے موقف دیتے ہوئے کہا ہے ککہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، جبکہ علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن جاری ہے۔

ڈی پی او عمر طفیل کے مُطابق پانچ سے چھ افراد فائرنگ سے جاں بحق ہوئے ہیں گاڑی میں موجود ڈیڈ باڈیز جل گئی ہیں عاطف منصف خان کی گاڑی میں موجودگی کی تصدیق کر رہے ہیں۔

ادھر ایس ایس پی مختار شاہ کے مطابق فائرنگ سے ایبٹ آباد تحصیل ناظم حولیاں عاطف منصف سمیت 10 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ڈیڈھ باڈی کی شناخت کا سلسلہ جاری ہے تمام ڈیڈھ باڈیز کو ڈی ایچ کیو اسپتال منقتل کر دیا گیا.یہ تمام گاڑیاں عاطف منصف کے قافلے میں شامل تھی تااہم ابھی تک مرنے والوں کی شناخت کا سلسلہ جاری ہے

متعلقہ تحاریر