نیو کراچی میں فائرنگ ، مولانا سلیم کھتری جاں بحق
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب مولانا سلیم کھتری گھر سے نکل رہے تھے ، ملزمان نے انہیں 5 گولیاں ماریں۔
گذشتہ روز کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں مفتی عبدالقیوم کی شہادت کے بعد آج ایک مرتبہ پھر نیو کراچی کے علاقے میں دہشتگردوں نے مولانا سلیم کھتری کو فائرنگ کرکے شہید کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نیوکراچی سیکٹر فائیو جی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے مولانا سلیم کھتری کو شہید کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
اوباش نوجوانوں سے سی ویو تا دو دریا سڑک کو فیملیز کیلیے نوگوایریا بنادیا
کراچی: گلستان جوہر میں مذہبی اسکالر ’ٹارگٹڈ حملے‘ میں جاں بحق
دوسری جانب کراچی پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نیوکراچی میں ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت مولانا سلیم کھتری کےنام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق مولانا سلیم کھتری کو ملزمان نے اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ گھر سے نکل رہے تھے۔ پولیس کے مطابق مولانا سلیم کو 5 گولیاں لگی ہیں۔
فائرنگ کے فوراً بعد ریسکیو ٹیم اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ ریسکیو ٹیم نے مالانا سلیم کھتری کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا ہے۔ جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کی جائے گی۔